الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الجنائز جنازے کے احکام و مسائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی کے سلام کا جواب دینا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو اللہ مجھ پر میری روح لوٹا دیتا ہے حتیٰ کہ میں اسے سلام کا جواب دیتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب زيارة القبور، رقم: 2041. مسند احمد: 527/2. صحيح الجامع الصغير، رقم: 5679. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 1666. قال الشيخ الالباني وشعيب الارناوط: اسناده حسن.»
|