الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصوم روزوں کے احکام و مسائل روزہ افطار کرنے میں جلدی کرنا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم انبیاء (علہیم السلام اجمعین) کی جماعت ہیں، ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم (افطاری کا وقت ہوتے ہی) افطار کرنے میں جلدی کریں اور سحری کو مؤخر کریں اور یہ کہ ہم نماز میں اپنے دائیں ہاتھوں کے ساتھ بائیں ہاتھوں کو پکڑیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان، رقم: 1770. سن كبري بيهقي: 238/4. صحيح الجامع الصغير، رقم: 2286.»
|