الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصوم روزوں کے احکام و مسائل عاشورہ کے دن روزہ رکھنا
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، عاشورا کی صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی بستیوں کی طرف پیغام بھیجا، تو فرمایا: ”جس نے آج روزہ رکھا ہے تو وہ اسے پورا کرے، اور جس نے تم میں سے روزہ نہیں رکھا تو وہ باقی دن کا روزہ رکھ لے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب صوم الصبيان، رقم: 1960. مسلم، كتاب الصيام، باب من اكل فى عاشورا الخ، رقم: 1136. سنن نسائي، رقم: 23. مسند احمد: 359/6»
|