الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصوم روزوں کے احکام و مسائل رمضان کے چاند سے روزہ شروع کرنا اور شوال کے چاند پر روزہ ختم کرنا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھنا شروع کرو، اور چاند دیکھ کر ہی روزہ رکھنا بند کردو۔“ یا فرمایا: ”جس وقت تم اسے دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب اس (شوال کے چاند) کو دیکھو تو روزہ رکھنا بند کردو، اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس کی گنتی پوری کر لو۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب قول النبى صلى الله عليه واله وسلم اذا رايتم الهلال الخ، رقم: 1909. مسلم، كتاب الصيام، باب وجوب صوم رمضان لروية الهلال، رقم: 1081. سنن ابوداود، رقم: 2320. سنن ترمذي، رقم: 6841»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو، اور جب تم اس (شوال کے چاند) کو دیکھ لو تو روزہ رکھنا بند کر دو، اگر مطلع ابر آلود ہو تو پھر تیس کی گنتی شمار کر لو۔“
تخریج الحدیث: «انظر: 54»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس راوی نے حدیث سابق کے مثل ذکر کیا، اور فرمایا: ”اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو۔“
تخریج الحدیث: «السابق»
|