الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 612. بَابُ الْحُدَاءِ لِلنِّسَاءِ عورتوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھنا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ براء بن مالک مردوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھتے، جبکہ انجشہ عورتوں کے اونٹوں کو چلانے کے لیے حدی پڑھتے، اور ان کی آواز بڑی خوبصورت تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انجشہ! نرمی اختیار کرو اور آ بگینوں کا خیال کرو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6149»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|