الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب الاشربة
مشروبات کا بیان
8. باب مَا قِيلَ في الْمُسْكِرِ:
نشہ آور چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 2134
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا عبيد الله بن عبد المجيد، حدثنا مالك، عن ابن شهاب، عن ابي سلمة، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن البتع، قال: "كل شراب اسكر حرام".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْبِتْعِ، قَالَ: "كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ حَرَامٌ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع (شہد سے بنائی جانے والی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شراب نشہ آور ہو حرام ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2142]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5585]، [مسلم 2001]، [ترمذي 1863]، [نسائي 5607-5610]، [أبويعلی 4360]، [ابن حبان 5345]، [الحميدي 283]۔ نیز دیکھئے: [منحة العبود 1729]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2133)
نسائی کی روایت میں ہے: بتع اور مرز کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا چیز ہے؟ عرض کیا گیا بتع شہد اور مرز جو کی شراب ہے۔
فرمایا: جس چیز سے نشہ ہو وہ حرام ہے۔
معلوم ہوا کہ نام کچھ بھی ہو اور کسی بھی چیز سے شراب کشید کی جائے، جس چیز سے نشہ ہو جائے وہ حرام ہے۔
ایک حدیث میں ہے: «كل مسكر حرام و كل مسكر خمر» [بخاري 4343]، [نسائي 5588]، یعنی ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ آور چیز خمر (شراب) ہے، یعنی جس سے بھی نشہ ہو جائے وہ خمر، نام خواہ کچھ بھی ہو۔
«الخمر ما خامر العقل» خمر وہ ہے جو عقل کو سلب کر لے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2135
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا محمد بن يوسف، عن إسرائيل، عن ابي إسحاق، عن ابي بردة بن ابي موسى، عن ابيه، قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم انا ومعاذ بن جبل إلى اليمن، فقال: "اشربوا، ولا تشربوا مسكرا، فإن كل مسكر حرام".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: "اشْرَبُوا، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا، فَإِنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف روانہ کیا تو فرمایا: کچھ بھی پیو بس نشہ آور نہ پیو کیونکہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2143]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4343]، [مسلم 1733]، [أبوداؤد 4356]، [نسائي 6511]، [ابن ماجه 3391]، [أبويعلی 7339]، [ابن حبان 5373]، [منحة المعبود 1724]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2134)
نسائی کی روایت (5602) میں ہے: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ ہمیں ایسی سرزمین پر بھیج رہے ہیں جہاں لوگ کثرت سے شراب پیتے ہیں، تو ہم کیا پئیں؟ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچھ بھی پینا لیکن جو نشہ لائے وہ نہ پینا۔
اس کا مطلب ہے نبیذ انگور اور کھجور کا شربت وغیرہ جب تک کہ وہ نشہ آور نہ ہو پی سکتے ہیں۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2136
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا عبد الله بن سعيد، اخبرنا ابو اسامة، حدثنا الوليد بن كثير بن سنان، حدثني الضحاك بن عثمان، عن بكير بن عبد الله بن الاشج، عن عامر بن سعد، عن سعد، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: "انهاكم عن قليل ما اسكر كثيره".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ سِنَانٍ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ".
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم کو (اس) شراب کے تھوڑا سا پینے سے منع کرتا ہوں جس کا کثیر پینا نشہ لائے۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2144]»
0

وضاحت:
(تشریح حدیث 2135)
علامہ وحیدالزماں رحمہ اللہ لکھتے ہیں: بعض لوگوں نے یہ کہا کہ جو شراب انگور کا نہ ہو اس کا تھوڑا پینا درست ہے، اتنا جس سے نشہ نہ ہو، اگر پیتا چلا گیا یہاں تک کہ نشہ پیدا ہوا تو اخیر کا گھونٹ جس کے ساتھ نشہ پیدا ہوا حرام ٹھہرا اور پہلا گھونٹ درست، یہ نرا حیلہ ہے، حیلہ ہے، درحقیقت نشہ اخیر کے گھونٹ سے پیدا نہیں ہوا بلکہ اگلے پچھلے سب گھونٹوں کی تاثیر سے، تو سب حرام ٹھہرے۔
(انتہیٰ کلامہ)۔
شراب کو حلال سمجھنے والے بعض لوگوں کی یہ فقہی موشگافیاں ہیں ورنہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم واضح اور بیّن ہے کہ جس چیز سے نشہ ہو وہ قلیل و کثیر ہر مقدار میں حرام ہے۔
اس کی تفصیل (2134) میں گذر چکی ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے [نسائي 5616] میں بھی ایسے ہی فرمایا ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2137
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا زيد بن يحيى، حدثنا محمد بن راشد، عن ابي وهب الكلاعي، عن القاسم بن محمد، عن عائشة، قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إن اول ما يكفا قال زيد: يعني: في الإسلام كما يكفا الإناء يعني: الخمر"، فقيل: كيف يا رسول الله وقد بين الله فيها ما بين؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يسمونها بغير اسمها فيستحلونها".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْكَلَاعِيِّ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"إِنَّ أَوَّلَ مَا يُكْفَأُ قَالَ زَيْدٌ: يَعْنِي: فِي الْإِسْلَامَ كَمَا يُكْفَأُ الْإِنَاءُ يَعْنِي: الْخَمْرِ"، فَقِيلَ: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَقَدْ بَيَّنَ اللَّهُ فِيهَا مَا بَيَّنَ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا فَيَسْتَحِلُّونَهَا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سب سے پہلی چیز جب پلٹ دی جائے گی۔ راوی زید بن یحییٰ نے کہا: وہ اسلام ہے جس طرح برتن الٹ دیا جاتا ہے، مقصود خمر ہے (یعنی پھر سے لوگ پینے لگیں گے)، عرض کیا گیا: یہ کس طرح ہو گا، اے اللہ کے رسول! جب کہ اللہ تعالیٰ نے بالکل بین واضح طور پر اس کا حکم بیان کر دیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے نام دوسرے رکھ لیں گے اور اس طرح شراب کو حلال کر لیں گے۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2145]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 4731]، [سنن البيهقي 194/8]، [الحاكم فى المستدرك 147/4، وغيرهم]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2136)
سچ فرمایا الصادق الامین الرسول الکریم محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، اور یہ پیشین گوئی آج صحیح ہو رہی ہے۔
لوگ شراب کو طرح طرح کے نام دیتے ہیں اور دھڑلے سے پیتے ہیں، جسے کوئی شربتِ مفرح کہتا ہے، کوئی عرق النشاط اور کوئی شراب الصالحین، لیکن نام بدلنے سے حکم نہیں بدلے گا، جو چیز نشہ لائے وہ حرام ہے خواہ نام کچھ بھی ہو، اور اس میں بھانگ، افیون، چنڈو، بیئر وغیرہ سب شامل ہیں۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2138
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا مروان بن محمد، حدثنا يحيى بن حمزة، حدثني ابو وهب، عن مكحول، عن ابي ثعلبة الخشني، عن ابي عبيدة بن الجراح، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اول دينكم نبوة ورحمة، ثم ملك ورحمة، ثم ملك اعفر، ثم ملك وجبروت يستحل فيها الخمر والحرير". قال ابو محمد: سئل عن اعفر، فقال: يشبهه بالتراب وليس فيه خير.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو وَهْبٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَوَّلُ دِينِكُمْ نُبُوَّةٌ وَرَحْمَةٌ، ثُمَّ مُلْكٌ وَرَحْمَةٌ، ثُمَّ مُلْكٌ أَعْفَرُ، ثُمَّ مُلْكٌ وَجَبَرُوتٌ يُسْتَحَلُّ فِيهَا الْخَمْرُ وَالْحَرِيرُ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: سُئِلَ عَنْ أَعْفَرَ، فَقَالَ: يُشَبِّهِهُ بِالتُّرَابِ وَلَيْسَ فِيهِ خَيْرٌ.
سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے دین کے شروع میں (طرز حکومت) نبوت و رحمت ہے، پھر ملوکیت و رحمت، پھر مانند مٹی کے بادشاہت، پھر شاہی ڈکٹیٹری جس میں شراب و ریشم کو حلال سمجھا جائے گا۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے اعفر کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: وہ مٹی کے مشابہ ہے جس میں کوئی خیر نہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 2146]»
اس روایت کی سند منقطع ہے کیونکہ مکحول نے ابوثعلبہ الخشنی کو پایا ہی نہیں۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [أبويعلی 873]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده منقطع

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.