🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

73. الدعاء قبل الطعام
 کھانے سے پہلے کی دعا​
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَاماً فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ، فَإِنْ نَسِيَ فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بسمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھانا کھانے کا ارادہ کرے تو کہے۔ «بسم الله» اللہ کے نام کے ساتھ۔ اگر اسے شروع میں یاد نہ رہے تو پھر یہ کہے۔ «بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» اللہ کے نام کے ساتھ اس کے شروع اور اس کے آخر میں۔ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد: 3867، سنن ترمذي: 1858، و اللفظ له، سنن ابن ماجه: 3264]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 191]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 192
مَنْ أَطْعَمَهُ اللَّهُ الطَّعَامَ فَلْيَقُلْ: "اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَأَطْعِمْنَا خَيْراً مِنْهُ"، وَمَنْ سَقَاهُ اللَّهُ لَبَناً فَلْيَقُلْ "اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ"
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو اللہ تعالی کھانا کھلائے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ کہے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ، وَأَطْعِمْنَا خَيْرًا مِنْهُ» اے اللہ! ہمارے لئے اس کھانے میں برکت دے اور ہمیں اس سے بہتر کھانا کھلا۔ «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ، وَزِدْنَا مِنْهُ» اے اللہ! ہمارے لئے اس میں برکت ڈال اور ہمیں اس سے زیادہ عطا کر۔ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 3730، سنن ترمذي: 3455]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 192]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں