الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان طواف کی دو رکعت ممنوعہ اوقات میں پڑھنے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی عبدمناف، اے بنی عبدالمطلب! اگر یہ معاملہ تمہاری سر پرستی میں دیا جائے تو اس بیت اللہ کا طواف جس وقت بھی کوئی کرے، یا رات اور دن میں جس وقت بھی کوئی نماز پڑھنا چاہے اس کو نہ روکو۔“ طبرانی کہتے ہیں: یعنی طواف کی دو رکعتیں، انہیں صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے سے پہلے سارا دن پڑھ سکتا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 1575، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3861، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11359، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 497، 6335، والطبراني فى «الصغير» برقم: 55
[وله شواهد من حديث جبير بن مطعم بن عدي النوفلي، فأما حديث جبير بن مطعم بن عدي النوفلي أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1894، والترمذي فى «جامعه» برقم: 868، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 584، 2924، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1254 قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1254) قال الطبراني: لم يروه عن جريج عن عطاء عن ابن عباس إلا سليم بن مسلم، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (9 / 271)» حكم: صحيح
|