الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان قیام اللیل کے چھوٹ جانے کا بیان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ: ”جو شخص اپنے وظیفے سے رات کو سو جائے پھر اس کو دوپہر کے وقت ظہر تک پڑھ لے تو گویا اس نے رات کو ہی پڑھ لیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 747، ومالك فى «الموطأ» برقم: 471، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1171، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2643، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1779،، 1780،، 1781، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1466،، 1467، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1313، والترمذي فى «جامعه» برقم: 581، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1518، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1343، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4630،وأحمد فى «مسنده» برقم: 225،، 383، والطبراني فى «الصغير» برقم: 962»
حكم: صحيح
|