الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان موت کے اٹل ہونے کا بیان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: ”آپ جس سے چاہیں محبت کریں اس سے ضرور جدا ہونا ہو گا، اور جتنا چاہیں جی لیں آخر ایک دن فوت ہونا ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے اپنا خطبہ بہت مختصر مجھے سنایا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4845، والطبراني فى «الصغير» برقم: 704
قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 219)» حكم: إسناده ضعيف
|