الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مشكوة المصابيح کل احادیث 6294 :حدیث نمبر
مشكوة المصابيح
كتاب الفرائض والوصايا
كتاب الفرائض والوصايا
وصیت کتنی کی جائے
حدیث نمبر: 3072
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
عن سعد بن ابي وقاص قال: عادني رسول الله صلى الله عليه وسلم وانا مريض فقال: «اوصيت؟» قلت: نعم قال: «بكم؟» قلت: بمالي كله في سبيل الله. قال: «فما تركت لولدك؟» قلت: هم اغنياء بخير. فقال: «اوص بالعشر» فما زالت اناقصه حتى قال: «اوص بالثلث والثلث كثير» . رواه الترمذي عَن سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَرِيضٌ فَقَالَ: «أَوْصَيْتَ؟» قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: «بِكَمْ؟» قُلْتُ: بِمَالِي كُلِّهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ: «فَمَا تَرَكْتَ لِوَلَدِكَ؟» قُلْتُ: هُمْ أَغْنِيَاءُ بِخَيْرٍ. فَقَالَ: «أوص بالعشر» فَمَا زَالَت أُنَاقِصُهُ حَتَّى قَالَ: «أَوْصِ بِالثُّلُثِ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں مریض تھا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میری عیادت کی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے وصیت کی ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کتنے مال کی؟ میں نے عرض کیا: اللہ کی راہ میں اپنے سارے مال کی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے اپنی اولاد کے لیے کیا چھوڑا ہے؟ میں نے عرض کیا: وہ کافی مال دار ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دسویں حصے کی وصیت کر۔ میں اصرار کرتا رہا، حتی کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حکم دیا: تہائی کی وصیت کر، جبکہ تہائی بھی زیادہ ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الترمذي (975 و قال: حسن صحيح)»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.