كتاب الفتن كتاب الفتن آدھا دن پانچ سو برس کا
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں امید کرتا ہوں کہ میری امت اپنے رب کے ہاں عاجز نہیں آئے گی کہ وہ انہیں آدھا دن مؤخر کر دے۔ “ سعد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا، آدھے دن کی کیا مقدار ہے؟ انہوں نے فرمایا: پانچ سو سال۔ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه أبو داود (4350) ٭ السند منقطع، شريح بن عبيد لم يدرک سعدًا رضي الله عنه. (انظر التهذيب الکمال 3/ 380 تحقيق بشارعواد) و له شاھد ضعيف منقطع عند أحمد (1/ 170 ح 1464) و حديث أبي داود (4349 وسنده صحيح) يغني عنه.» |