موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ جَامِعِ الْقَطْعِ
ہاتھ کاٹنے کے مختلف مسائل کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ چھوٹا بچہ یا غیر ملک کا آدمی جو بات نہیں کر سکتا، ان کو اگر کوئی ان کے گھر سے چرا لے جائے تو ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جو راہ میں سے لے جائے یا گھر کے باہر سے تو ہاتھ نہ کاٹا جائے گا، اور ان کا حکم پہاڑ کی بکری اور درخت پر لگے ہوئے میوے کا ہوگا۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ السَّرَقَةِ/حدیث: 1573B8]
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ السَّرَقَةِ/حدیث: 1573B8]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 31»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ قبر کھود کر اگر چوتھائی دینار کے موافق کفن چرائے تو اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا، کیونکہ قبر ایک محفوظ جگہ ہے جیسے گھر، لیکن جب تک کفن قبر سے باہر نکال نہ لے تب تک ہاتھ نہ کاٹا جائے گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ السَّرَقَةِ/حدیث: 1573B9]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 31»