المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
5. باب
باب
حدیث نمبر: 757
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ح قَالَ وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: ثنا إِسْرَائِيلُ ، قَالَ: ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: أَسْلَمَتِ امْرَأَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَزَوَّجَتْ، فَجَاءَ زَوْجُهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ مَعَهَا وَعَلِمْتُ بِإِسْلامِي، قَالَ: " فَنَزَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَوْجِهَا الآخَرِ وَرَدَّهَا إِلَى زَوْجِهَا" .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک عورت اسلام لائی اور اس نے شادی کر لی، اس کا (پہلا) خاوند نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: اللہ کے رسول! میں نے اس کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا ہے اور اسے میرے اسلام کے متعلق علم بھی تھا (پھر بھی اس نے آگے شادی کر لی ہے)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسرے خاوند سے لے کر پہلے خاوند کی طرف واپس پلٹا دیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 232/1، سنن أبي داود: 2238، سنن الترمذي: 1144، سنن ابن ماجه: 2008، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ، امام ابن حبان رحمہ اللہ (4159) نے صحیح، امام حاکم رحمہ اللہ (2002) نے ”صحيح الإسناد“ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ سماک بن حرب کی عکرمہ سے بیان کردہ روایت ضعیف ہوتی ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں: «وَرِوَايَتُهُ عَنْ عِكْرِمَةَ خَاصَّةً مُضْطَرِبَةٌ» (تقريب التهذيب: 2624)، اس باب میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مسند احمد (261، 21711)، سنن ابی داود (2240) وغیرہ میں بھی روایت آتی ہے، جو کہ منکر ہے، داؤد بن حصین کی عکرمہ سے روایت منکر ہوتی۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف