الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ نماز عیدین کے احکام و مسائل 3. باب مَا يُقْرَأُ بِهِ فِي صَلاَةِ الْعِيدَيْنِ: باب: نماز عید میں کیا پڑھنا چاہیے؟
عبیداللہ نے کہا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اضحیٰ اور فطر میں کیا پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں «ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ» اور «اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ» پڑھتے تھے۔
سیدنا واقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مجھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن کیا پڑھا کرتے تھے میں نے کہا: «اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ» اور «ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ» ۔
|