🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. ما رخص فيه من الأدوية
جن روایات میں رخصت دی گئی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23902 ترقیم الشثری: -- 24980
٢٤٩٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد الله عن ام قيس ابنة محصن قالت: دخلت بابن لي على رسول الله ﷺ وقد اعلقت (عليه) (١) ⦗١١١⦘ من العذرة فقال:" (علام) (٢) (تدغرن) (٣) اولادكن (عليكن) (٤) بهذا العلاق؟ عليكن بهذا العود الهندي فإن فيه سبعة اشفية، (يستعط) (٥) به من العذرة، (ويلد) (٦) به من (ذات) (٧) (الجنب) (٨) " (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زائدة من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (على ما).
(٣) في [ز]: (تدعون).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [ح]: (يسقط)، وفي [هـ]: (يسعط).
(٦) في [ح، ط]: (ويلا).
(٧) في [أ، ح، ز، ط]: (ذوات).
(٨) في [ح]: (خبب).
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧١٣)، ومسلم (٢٢١٤).

حضرت ام قیس بنت محصن سے روایت ہے۔ کہتی ہیں: کہ میں اپنے ایک بیٹے کو لے کر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے حلق کے درد کی وجہ سے اس کو جونک لگا رکھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی کا گلا کیوں گھونٹ رہی ہو؟ تم یہ علاج کرو۔ تم یہ عود ہندی کو استعمال کرو۔ کیونکہ اس میں سات بیماریوں سے شفاء ہے۔ حلق کا درد ہو تو اس کو بذریعہ ناک کھینچا جائے اور ذات الجنب ہو تو اس کو منہ کے گوشہ سے استعمال کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24980، ترقيم محمد عوامة 23902)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23903 ترقیم الشثری: -- 24981
٢٤٩٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: دخل رسول الله ﷺ على ام سلمة وعندها صبي (يبتدر) (١) (منخراه) (٢) دما، فقال النبي ﷺ:"ما (لهذا) (٣) ؟" قالوا: به العذرة، فقال: النبي ﷺ (٤) :"علام (تعذبن) (٥) اولادكن؟ إنما يكفي إحداكن ان تاخذ قسطا هنديا فتحكه بماء سبع مرات، ثم توجره إياه"، قال: ففعلوه فبرا (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يندر).
(٢) في [أ، ح، ط]: (سحراه).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (هذا).
(٤) في [ز]: ﵇.
(٥) في [ط]: (ــعرين)، وفي [ح]: (تغرين).
(٦) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٤٣٨٥)، والحاكم ٤/ ٢٠٥، وأبو يعلى (١٩١٢)، والبزار (٣٠٢٤/ كشف).

حضرت جابر سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ام سلمہ کے پاس تشریف لے گئے اور ان کے پاس ایک بچہ تھا جس کے نتھنون سے خون جاری تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا۔ اس کو حلق کی بیماری ہے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم عورتیں کس بات پر اپنی اولادوں کو عذاب دیتی ہو؟ تم میں سے کسی ایک کے لئے صرف یہی کافی ہے کہ وہ ہندی لکڑی لے لے اور اس کو سات مرتبہ پانی میں رگڑ لے پھر اس کو بچے کے حلق میں ٹپکا دے راوی کہتے ہیں۔ لوگوں نے اس بچہ کے ساتھ ایسا ہی کیا اور وہ بچہ صحت یاب ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24981]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24981، ترقيم محمد عوامة 23903)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23904 ترقیم الشثری: -- 24982
٢٤٩٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن حميد عن انس عن النبي ﷺ قال:"إن امثل ما تداويتم به الحجامة والقسط (العربي) (١) لصبيانكم من العذرة، ولا تعذبوهم (بالغمز) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (العزلي)، وفي [هـ]: (البحري).
(٢) في [أ، ح، ط]: (بالغمر).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٩٦)، ومسلم (١٥٧٧).

حضرت انس، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جو تم دوائیاں استعمال کرتے ہو ان میں سے بہترین دوائی حجامت (پچھنے لگوانا)، اور عربی لکڑی ہے۔ تمہارے بچوں کے حلق کی تکلیف کے لئے۔ اور تم بچوں کو گھونٹ کر عذاب نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24982، ترقيم محمد عوامة 23904)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23905 ترقیم الشثری: -- 24983
٢٤٩٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: عليكم بهذه الحبة السوداء، فإن فيها شفاء من كل داء، قيل له عن النبي (ﷺ؟) (١) قال: نعم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: ﵇.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٨٨)، ومسلم (٢٢١٥).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ تم ان سیاہ دانوں (کلونجی) کو لازمی استعمال کرو کیونکہ ان میں ہر بیماری سے شفاء ہے ابوہریرہ سے پوچھا گیا۔ یہ بات آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کر کے کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24983]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24983، ترقيم محمد عوامة 23905)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23906 ترقیم الشثری: -- 24984
٢٤٩٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن مسلم عن قتادة ومطر بن عبد الرحمن (عن) (١) عبد الله بن بريدة عن ابيه عن النبي ﵇ (٢) قال:" (الشونيز) (٣) فيه شفاء من كل داء إلا السام"، قالوا: يا رسول الله (وما) (٤) السام؟ قال:"الموت" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن عبد الرحمن عن).
(٢) في [جـ]: ﷺ.
(٣) في [ط]: (الشوفيز)، وفي [أ، ح]: (لشونيز).
(٤) في [ح، ط، هـ]: (ما).
(٥) ضعيف؛ إسماعيل بن مسلم ضعيف، أخرجه أحمد (٢٢٩٣٨)، وابن عبد البر في التمهيد ١٧/ ٨٨، وأبو يعلى في المسند الكبير كما في إتحاف الخيرة (٥٢٨٦)، والعراقي في تقريب الأسانيد (ص ١٤٣).

حضرت عبد اللہ بن بریدہ اپنے والد کے واسطہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کلونجی میں سام کے سوا ہر بیماری کی شفاء ہے لوگوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! سام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24984، ترقيم محمد عوامة 23906)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23907 ترقیم الشثری: -- 24985
٢٤٩٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله قال: اخبرنا إسرائيل عن منصور عن خالد بن سعد عن ابن ابي عتيق عن عائشة عن النبي ﵇ قال:"عليكم بهذه الحبة السوداء فإن فيها شفاء من كل داء" -يعني الشونيز (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه من طريق المؤلف: البخاري (٥٦٨٧)، وابن ماجه (٣٤٤٩)، كما أخرجه أحمد (٢٥٠٦٧).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر سیاہ دانے (کلونجی) لازم ہیں۔ کیونکہ اس میں ہر بیماری سے شفاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24985، ترقيم محمد عوامة 23907)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں