مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. من رخص في نبيذ الجر الأخضر
جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
ترقیم عوامۃ: 24391 ترقیم الشثری: -- 25483
٢٥٤٨٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن ابيه عن مسروق انه كان يشرب نبيذ الجر] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [ط].
حضرت مسروق کے بارے میں روایت ہے کہ وہ گھڑے کی نبیذ پیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25483]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25483، ترقيم محمد عوامة 24391)
ترقیم عوامۃ: 24392 ترقیم الشثری: -- 25484
٢٥٤٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين قال: دخلت على إبراهيم والشعبي وهلال بن (يساف) (١) وشقيق و (سعد بن عبيدة) (٢) وهم في (بيوتهم) (٣) فرايتهم يشربون نبيذ الجر الاخضر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يسار).
(٢) في [ز]: (سعد بن عبيد)، وفي [جـ]: (سعيد بن جبير).
(٣) (بيوت) في: [ز].
حضرت حصین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم، حضرت شعبی، حضرت ہلال بن یساف، حضرت شقیق اور حضرت سعید بن جبیر کے پاس گیا اور یہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں تھے سو میں نے ان کو سبز رنگ کے گھڑے کی نبیذ پیتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25484، ترقيم محمد عوامة 24392)
ترقیم عوامۃ: 24393 ترقیم الشثری: -- 25485
٢٥٤٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن الحسن ابن عبيد الله عن إبراهيم عن الاسود انه دعاهم في عرسه فسقاهم نبيذ جر اخضر.
حضرت اسود کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اپنے ولیمہ میں بلایا۔ اور لوگوں کو سبز گھڑے کی نبیذ پلائی۔ راوی کہتے ہیں کہ اور حضرت ابراہیم نے لوگوں کو اپنے ولیمہ میں بلایا اور ان کو سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ پلائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25485]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25485، ترقيم محمد عوامة 24393)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25486
٢٥٤٨٦ - قال: وكان إبراهيم يدعوهم في عرسه فيسقيهم في جر اخضر.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25486، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 24394 ترقیم الشثری: -- 25487
٢٥٤٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر (عن شعبة) (١) عن مالك بن دينار عن ابي رافع (٢) انه (كان) (٣) يشرب نبيذ الجر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) لعله الصائغ.
(٣) تكرر في: [ز].
حضرت مالک بن دینار، حضرت ابو رافع کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گھڑے کی نبیذ پیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25487]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25487، ترقيم محمد عوامة 24394)
ترقیم عوامۃ: 24395 ترقیم الشثری: -- 25488
٢٥٤٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن منصور قال: قلت لإبراهيم: إنا ننبذ في الجر الاخضر ثم (نصفيه) (١) في (الدورق) (٢) المقير او في الإناء المقير، قال: لا باس به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (نضيفه)، وفي [ط]: (نضفيه).
(٢) (الدورف) في: [ح].
حضرت منصور سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا۔ ہم سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ تیار کرتے ہیں پھر ہم اس کو تارکول ملے ہوئے برتن وغیرہ میں ڈال دیتے ہیں؟ تو حضرت ابراہیم نے جواب دیا۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25488]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25488، ترقيم محمد عوامة 24395)
ترقیم عوامۃ: 24396 ترقیم الشثری: -- 25489
٢٥٤٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حمران بن عبد العزيز قال: حدثتني ام حفص سرية عمران بن حصين قالت: كنت انتبذ لعمران بن حصين في الجر الاخضر فيشربه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، لجهالة أم حفص.
حضرت ام حفص سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عمران بن حصین کے لئے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کرتی تھی پھر وہ اس کو پی لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25489]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25489، ترقيم محمد عوامة 24396)
ترقیم عوامۃ: 24397 ترقیم الشثری: -- 25490
٢٥٤٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن مالك عن الضحاك انه كان يشرب نبيذ السويق.
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مالک، حضرت ضحاک کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ستو کی نبیذ تیار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25490، ترقيم محمد عوامة 24397)
ترقیم عوامۃ: 24398 ترقیم الشثری: -- 25491
٢٥٤٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن ابي عوانة عن ابن ابي ليلى عن اخيه عيسى (عن) (١) عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: كنت اشرب النبيذ (في الجرار) (٢) الخضر مع البدرية من (صحابة) (٣) محمد ﷺ (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) (في الجر) في: [ز، ط].
(٣) (أصحاب) في: [جـ].
(٤) سقط من: [ز].
(٥) ضعيف؛ لضعف محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى.
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں بدری صحابہ کرام کے ساتھ سبز گھڑوں میں نبیذ پیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25491]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25491، ترقيم محمد عوامة 24398)
ترقیم عوامۃ: 24399 ترقیم الشثری: -- 25492
٢٥٤٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن غيلان عن عبد الله بن يزيد قال: رايت ابا عبيدة بن عبد الله بن مسعود يشرب النبيذ في جر اخضر، وقال: إن محرم ما احل الله مستحل ما حرم الله.
حضرت عبد اللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عبیدہ بن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو سبز گھڑے میں نبیذ پیتے دیکھا اور انہوں نے یہ فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام قرار دینے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25492، ترقيم محمد عوامة 24399)