مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. من رخص في نبيذ الجر الأخضر
جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
ترقیم عوامۃ: 24400 ترقیم الشثری: -- 25493
٢٥٤٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن الحسن (بن) (١) عمرو قال: شربت عند إبراهيم نبيذا في جر اخضر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن).
حضرت حسن بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کے ہاں سبز گھڑے میں نبیذ پی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25493، ترقيم محمد عوامة 24400)
ترقیم عوامۃ: 24401 ترقیم الشثری: -- 25494
٢٥٤٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن [ابي المغيرة عن ابيه ان ابا برزة كان ينبذ له في جر اخضر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي المغيرة ووالده.
حضرت ابو مغیرہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ کے لئے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25494، ترقيم محمد عوامة 24401)
ترقیم عوامۃ: 24402 ترقیم الشثری: -- 25495
٢٥٤٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الصمد عن حماد بن سلمة عن] (١) عبد الرحمن بن ابي رافع ان اباه (كان) (٢) ينبذ له في جر فكان يشربه حلوا بالسويق (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفتين من: [ع].
(٢) في [هـ]: (أن).
(٣) حسن؛ عبد الرحمن بن أبي رافع صدوق.
حضرت عبد الرحمن بن ابی رافع سے روایت ہے کہ ان کے والد کے لئے گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ پھر وہ ا س کو ستو سے ملا کر میٹھا بنا کر پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25495، ترقيم محمد عوامة 24402)
ترقیم عوامۃ: 24403 ترقیم الشثری: -- 25496
٢٥٤٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن العلاء بن المسيب عن حكيم (بن) (١) جبير عن إبراهيم عن الاسود عن عائشة قالت: كان ينبذ لرسول الله ﷺ في جر اخضر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) ضعيف؛ لضعف حكيم بن جبير، أخرجه إسحاق (١٥٤٤) والطبراني في الأوسط (٧٢٧٨)، وابن عدي ٢/ ٢١٨، وانظر: تاريخ أصبهان (١٤٨٥).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25496]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25496، ترقيم محمد عوامة 24403)
ترقیم عوامۃ: 24404 ترقیم الشثری: -- 25497
٢٥٤٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الضحاك بن يسار عن يزيد بن عبد الله بن الشخير عن عبد الرحمن بن صحار عن ابيه (قال) (١) : قلت يا رسول الله إني رجل مسقام فاذن لي في جرة انتبذ فيها، فاذن لي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (قالت) في: [ز].
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن صحار، والضحاك ضعيف، أخرجه أحمد (٢٠٣٥٤)، والبخاري في التاريخ (٤/ ٣٢٧)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٦٥٣)، والبزار (٢٩١٠/ كشف)، والطبراني (٦٤٥٣)، وابن قانع في معجم الصحابة ٢/ ٩.
حضرت عبد الرحمن بن صحار، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں ایک بہت بیمار آدمی ہوں۔ پس آپ مجھے اس بات کی اجازت دے دیجئے کہ میں گھڑے میں نبیذ بناؤں۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25497، ترقيم محمد عوامة 24404)
ترقیم عوامۃ: 24405 ترقیم الشثری: -- 25498
٢٥٤٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (عن) (١) مسعر عن سهل (ابي الاسد) (٢) عن (مسرد) (٣) قال: كان نبيذ سعد في جرة خضراء، قال: و (قال) (٤) : لا يقول: اسقني محطما (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بدل (عن، قال حدثنا) في: [جـ]، وفي [ز]: (قال حدثنا أمسعر).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (الأسود)، وهو الموافق لما في الأسماء المفردة (ص ١٠٣).
(٣) في [هـ]: (مرد)، وفي [أ]: (سرد)، وانظر: الإكمال (٧/ ١٩٢)، والأسماء المفردة (ص ١٠٣)، وتاج العروس (٨/ ١٩٠).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) مجهول؛ لجهالة سهل ومسرد.
حضرت مسرد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد کی نبیذ، سبز گھڑے میں ہوتی تھی۔ راوی کہتے ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ تم یوں نہ کہو کہ مجھے محطم پلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25498]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25498، ترقيم محمد عوامة 24405)
ترقیم عوامۃ: 24406 ترقیم الشثری: -- 25499
٢٥٤٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك (بن) (١) حرب عن القاسم بن عبد الرحمن قال: حدثتني ام ابي عبيدة او ام عبيدة انهم كانوا ينبذون في الجر الاخضر، (فيراهم) (٢) عبد الله فلا ينهى عن ذلك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (عن) في: [ز].
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (ورآهم).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم أبي عبيدة.
حضرت قاسم بن عبد الرحمن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے ام ابی عبیدہ یا ام عبیدہ نے بیان کیا کہ وہ سبز گھڑے میں نبیذ بناتے تھے۔ حضرت عبد اللہ نے انہیں دیکھا اور اس سے منع نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25499، ترقيم محمد عوامة 24406)
ترقیم عوامۃ: 24407 ترقیم الشثری: -- 25500
٢٥٥٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد الطويل عن عقبة ابن ميسرة قال: كنا عند معقل بن يسار، فدعا بطعام فاكلنا، ثم اتينا بقدح من نبيذ ⦗٢٧٨⦘ فشرب وشربنا حتى انتهى إلى ابن له، فابى ان يشرب، فاخذ معقل عصى كانت عنده، فضرب بها راسه فشجه ثم قال له: اتفعل كذا وكذا، -وذكر من مساوئه- (وتابى) (١) ان تشرب من شراب شربه ابوه وعمومته؛ لانه نبيذ جر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (يأبى) في: [أ، ح، ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة عقبة بن ميسرة.
حضرت عقبہ بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت معقل بن یسار کے ہاں تھے تو انہوں نے کھانا منگوایا۔ پھر ہمارے پاس نبیذ کا پیالہ لایا گیا پس حضرت معقل نے بھی پیا اور ہم نے بھی پیا۔ یہاں تک کہ وہ پیالہ حضرت معقل کے بیٹے کے پاس پہنچا۔ انہوں نے پنے ل سے انکار کردیا۔ تو حضرت معقل نے اپنے پاس موجود عصا پکڑا۔ وہ اس کے سر پردے مارا جس سے اس کا سر زخمی ہوگیا۔ پھر حضرت معقل نے بیٹے سے کہا۔ کیا تو یہ یہ کام کرتا ہے … حضرت معقل نے اس کے نامناسب افعال ذکر کئے … اور اس مشروب کے پینے سے انکار کرتا ہے جس کو تیرے باپ اور چچاؤں نے پیا ہے۔ (صرف) اس لئے کہ یہ گھڑے کی نبیذ ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25500]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25500، ترقيم محمد عوامة 24407)
ترقیم عوامۃ: 24408 ترقیم الشثری: -- 25501
٢٥٥٠١ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا) (١) ابن فضيل (عن) (٢) (مسحاج) (٣) بن موسى قال: كنت نازلا في دار انس، فرايته يشرب النبيذ في جر اخضر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) (بن) في: [أ، ح، ط].
(٣) (مسحاح) في: [أ، ح، ز، ر، ط].
(٤) حسن؛ مسحاج صدوق.
حضرت مسحاج بن موسیٰ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت انس کے گھر میں اترا تو میں نے ان کو سبز گھڑے میں نبیذ پیتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25501]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25501، ترقيم محمد عوامة 24408)
ترقیم عوامۃ: 24409 ترقیم الشثری: -- 25502
٢٥٥٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثني) (١) (حماد بن زيد عن) (٢) عاصم بن بهدلة قال: ادركت رجالا كانوا يتخذون هذا الليل (جملا) (٣) يشربون نبيذ الجر ويلبسون المعصفر، منهم (زر) (٤) وابو وائل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حدثتني).
(٢) سمَط من: [أ، جـ، ح، ز، ط]، وسيأتي الخبر ٨/ ١٧٩ برقم [٢٦٣٢٤] في كتاب اللباس، باب لبس المعصفر للرجال.
(٣) في [أ، ح، هـ]: (حملًا).
(٤) (ذر) في: [أ، ح، ط].
حضرت عاصم بن بہدلہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو اس رات کو اونٹ بھگاتے تھے، گھڑے کی نبیذ پیتے تھے اور عصفر سے رنگ کئے ہوئے کپڑے پہنتے تھے۔ انہی لوگوں میں حضرت زرّ اور حضرت ابو وائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25502، ترقيم محمد عوامة 24409)