🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. (باب) في (الشرب) في الظروف
برتنوں میں پینے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24411 ترقیم الشثری: -- 25504
٢٥٥٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سماك عن القاسم ابن عبد الرحمن عن ابيه عن ابي بردة -يعني ابن (نيار) (٢) - قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"اشربوا في الظروف ولا تسكروا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (الأخوض) في: [أ].
(٢) (نبار) في: [ط]، وفي [ز]: (دينار).
(٣) شاذ معلول، أخرجه النسائي (٥٦٩٣)، والطيالسي (١٣٧٠)، والطبراني (٢٢/ [٥٢٢])، والدارقطني (٤/ ٢٥٩)، قال الدارقطني: وهم فيه أبو الأحوص في إسناده ومتنه، وقال غيره: عن سماك عن القاسم عن ابن بريدة عن أبيه: "ولا تشربوا مسكرًا".

حضرت ابو بردہ بن دینار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا ہے: ”تمام برتنوں میں پیو لیکن نشہ کی حد کو نہ جاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25504]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25504، ترقيم محمد عوامة 24411)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24412 ترقیم الشثری: -- 25505
٢٥٥٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يحيى ابن الحارث التيمي عن عمرو بن عامر عن انس قال: نهى رسول الله ﷺ عن النبيذ في هذه الظروف ثم قال:"نهيتكم عن النبيذ فاشربوا فيما شئتم، من شاء اوكى سقاءه على إثم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد الرحمن).
(٢) ضعيف؛ لضعف يحيى بن الحارث، أخرجه أحمد (١٣٤٨٧)، وأبو يعلى (٣٧٠٧)، والحاكم (١/ ٣٧٦)، والبيهقي (٤/ ٧٧).

حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان برتنوں میں نبیذ سے منع کیا تھا۔ لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں نبیذ سے منع کیا تھا لیکن اب تم جس میں چاہو پیو۔ جو چاہے اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25505]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25505، ترقيم محمد عوامة 24412)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24413 ترقیم الشثری: -- 25506
٢٥٥٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) فضيل عن ابي (سنان) (٢) عن محارب عن بن (بريدة) (٣) عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"نهيتكم عن النبيذ إلا ⦗٢٨٠⦘ في سقاء، فاشربوا في الاسقية كلها، ولا تشربوا مسكرا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [ز]: (سناني).
(٣) في [ز]: (بريد).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٩٧٧) وأحمد (٢٣٠٠٨)، وأبو داود (٣٦٩٨)، والنسائي ٤/ ٨٩، وابن حبان (٥٣٩٠).

حضرت ابن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں مشکیزہ کے علاوہ میں نبیذ پینے سے منع کیا تھا۔ لیکن اب تم تمام طرح کے برتنوں میں پیو۔ لیکن نشہ آور نہ ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25506، ترقيم محمد عوامة 24413)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24414 ترقیم الشثری: -- 25507
٢٥٥٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن يحيى (بن) (٢) الحارث عن عمرو بن (عامر) (٣) عن انس قال: نهى رسول الله ﷺ عن الانبذة في الاوعية، ثم قال بعد:"إني نهيتكم عن الانبذة في الاوعية، فاشربوا فيما شئتم من شاء اوكى (سقاءه على إثم) (٤) " (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [ز]: (دينار).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) ضعيف؛ لضعف يحيى بن الحارث، أخرجه أحمد (١٣٦١٥)، وأبو يعلى (٣٧٠٧)، وانظر: ما تقدم برقم [٢٥٥٠٥].

حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں میں نبی ذوں کے پینے سے منع کیا تھا۔ لیکن پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا میں نے تمہیں برتنوں میں نبی ذوں کے پینے سے منع کیا تھا۔ پس اب تم جس میں بھی چاہو پی لو۔ اور جو شخص چاہے تو وہ اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25507، ترقيم محمد عوامة 24414)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24415 ترقیم الشثری: -- 25508
٢٥٥٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن سليمان عن مجاهد عن ابي عياض عن عبد الله بن عمرو قال (١) : قيل للنبي ﷺ: ليس كل الناس يجد وعاءا، فاذن لهم في شيء منه -يعني الظروف- (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (لما نهى النبي ﷺ عن الأوعية).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٩٣)، ومسلم (٢٠٠٠).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ تمام لوگوں کے پاس (مجوزہ) برتن نہیں ہوتے پس آپ نے ان کے لئے کچھ برتنوں کی اجازت دے دی یعنی ظروف کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25508]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25508، ترقيم محمد عوامة 24415)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24416 ترقیم الشثری: -- 25509
٢٥٥٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن ربيعة بن النابغة عن ابيه عن علي عن النبي ﷺ قال:"كنت نهيتكم عن هذه الاوعية، فاشربوا فيها، واجتنبوا كل ما اسكر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة النابغة، أخرجه أحمد (١٢٣٦)، وأبو يعلى (٢٧٨)، وابن عدي ٣/ ١٠١٩، والطحاوي ٤/ ١٨٥.
حضرت علی رضی اللہ عنہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں ان برتنوں سے منع کیا تھا لیکن اب تم ان میں پی لیا کرو اور ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25509، ترقيم محمد عوامة 24416)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24417 ترقیم الشثری: -- 25510
٢٥٥١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن الحارث التيمي عن يحيى بن غسان التيمي عن ابن (الرسيم) (١) -وكان رجلا من اهل هجر وكان فقيها- حدث عن ابيه انه انطلق إلى النبي ﷺ في وفد في صدقة يحملها إليه، قال: فنهاهم عن النبيذ في هذه الظروف، فرجعوا إلى ارضهم وهي ارض تهامة حارة، فاستوخموها فرجعوا إليه العام الثاني في صدقاتهم، فقالوا: يا رسول الله (إنك) (٢) نهيتنا عن هذه الاوعية فتركناها، (وشق) (٣) ذلك علينا فقال:"اذهبوا فاشربوا فيما شئتم من شاء اوكى سقاءه على إثم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (رستم)، وكذلك [ح]، وفي [جـ، هـ]: (رسيم).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: (فشق).
(٤) مجهول؛ لجهالة ابن الرسيم، أخرجه أحمد وابنه (١٥٩٤٨)، والطبراني (٤٦٣٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٦٨٩)، وابن سعد (٦/ ٥٧).

حضرت ابن رسیم سے …یہ اہل ہجر میں سے ایک شخص تھے اور فقیہ تھے … اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ ایک وفد میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ وفد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ لے کر گیا تھا۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفد والوں کو ان برتنوں میں نبیذ پینے سے منع کیا۔ چناچہ وہ لوگ اپنے علاقہ میں واپس چلے گئے۔ وہ تہامہ کا علاقہ گرم تھا۔ پس ان لوگوں کو یہ زمین موافق ثابت ہوگئی۔ پھر وہ اگلے سال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اپنے صدقات لے کر حاضر ہوئے اور انہوں نے بتایا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے ہمیں ان برتنوں سے منع کیا تھا پس ہم نے وہ برتن چھوڑ دئیے لیکن ہمیں اس پر بہت مشقت ہوئی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور جس میں چاہو پیو، جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25510، ترقيم محمد عوامة 24417)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24418 ترقیم الشثری: -- 25511
٢٥٥١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر بن سعد عن سفيان عن منصور عن سالم عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ عن الظروف، فشكت إليه الانصار فقالوا: ليس لنا اوعية، فقال:"فلا إذن" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٩٢)، وأحمد (١٤٢٤٤).
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں سے منع فرمایا تو کچھ انصار نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شکایت کی اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمارے پاس تو برتن نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ ممانعت نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25511، ترقيم محمد عوامة 24418)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24419 ترقیم الشثری: -- 25512
٢٥٥١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد قال: حدثنا فرقد السبخي قال: حدثنا (جابر) (١) بن يزيد قال: حدثنا مسروق عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إني نهيتكم عن هذه الاوعية، (وإن) (٢) الاوعية لا تحل شيئا ⦗٢٨٢⦘ ولا (تحرم) (٣) فاشربوا فيها" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [جـ] كتب العيني: (جابر بن يزيد هذا مجهول، وليس بجابر بن يزيد الجعفي فافهم)، وانظر: الجرح والتعديل ٢/ ٤٩٨، ومشتبه أسامي المحدثين ص ٨٧، ولسان الميزان ٢/ ٨٨.
(٢) في [جـ]: (وإلا).
(٣) في [ز]: (ولا تحرمه).
(٤) مجهول، أخرجه الدارقطني ٤/ ٢٥٩، والطحاوي ٤/ ٢٢٨، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٢٢٣.

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا میں نے تمہیں ان برتنوں سے روکا تھا۔ جبکہ برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتے۔ پس تم ان برتنوں میں پی سکتے ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25512]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25512، ترقيم محمد عوامة 24419)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24420 ترقیم الشثری: -- 25513
٢٥٥١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن طارق بن عبد الرحمن عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كل حلال في كل ظرف حلال، وكل حرام في كل ظرف حرام (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ طارق ثقة.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں۔ ہر حلال چیز ہر برتن میں حلا ل ہے۔ اور ہر حرام چیز ہر برتن میں حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25513]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25513، ترقيم محمد عوامة 24420)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں