مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. (باب) في (الشرب) في الظروف
برتنوں میں پینے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24421 ترقیم الشثری: -- 25514
٢٥٥١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن سعيد (التغلبي) (١) عن ابي الشعثاء الكندي عن ابن عمر قال: سمعته يقول: الاوعية لا تحل شيئا ولا (تحرمه) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (البعلي)، وفي [هـ]: (البجلي).
(٢) في [ط، هـ]: (تحرم).
(٣) مجهول؛ لجهالة سعيد بن سعيد.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، ابو الشعشاء کندی روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے سُنا کہ برتن کسی شئی کو حلال کرتا ہے اور نہ ہی حرام کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25514]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25514، ترقيم محمد عوامة 24421)
ترقیم عوامۃ: 24422 ترقیم الشثری: -- 25515
٢٥٥١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبدة) (١) عن صالح عن الشعبي قال: نبيذ المزر اشد من نبيذ الدن، وما حرم إناء ولا احل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد).
حضرت شعبی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مکئی کی نبیذ، مٹکے کی نبیذ سے زیادہ سخت ہے۔ کوئی برتن کسی چیز کو حرام کرتا ہے اور نہ حلال کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25515]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25515، ترقيم محمد عوامة 24422)
ترقیم عوامۃ: 24423 ترقیم الشثری: -- 25516
٢٥٥١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن الزبير بن عدي قال: ذكر عند شريح الاسقية التي تنبذ فيها، فقال شريح: ما (يحللن) (١) شيئا، ولا (يحرمن) (٢) ، ولكن انظروا ما (تجعلون) (٣) فيه من (حرام او حلال) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (تحلل)، وفي [جـ]: (تحللن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (تحرمه)، وفي [هـ]: (تحرم)، وفي [جـ، ز]: (تحرمنه).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز]: (تجعلوا).
(٤) في [جـ، ز]: (حلال أو حرام).
حضرت زبیر بن عدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت شریح کے ہاں ان مشکیزوں کا ذکر گیا گیا جن میں نبیذ بنائی جاتی ہے۔ تو حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: یہ مشکیزے کسی چیز کو حلال کرتے ہیں اور نہ ہی حرام کرتے ہیں۔ بلکہ تم ان میں جو کچھ ڈالتے ہو حلال یا حرام اس کو دیکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25516]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25516، ترقيم محمد عوامة 24423)
ترقیم عوامۃ: 24424 ترقیم الشثری: -- 25517
٢٥٥١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن رجل من بجيلة عن ابن عياس قال: كل حلال في (كل) (١) ظرف حلال، وكل حرام في (كل) (٢) ظرف حرام (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) مجهول، لإبهام الراوي عن ابن عباس.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ ہر حلال چیز ہر طرح کے برتن میں حلال ہی ہوتی ہے اور ہر حرام چیز ہر طرح کے برتن میں حرام ہی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25517]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25517، ترقيم محمد عوامة 24424)