🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. (في النبيذ) في القوارير والشرب فيها
بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24442 ترقیم الشثری: -- 25535
٢٥٥٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن (ابي) (٢) عدي عن حميد عن بكر: انه كان ينبذ له في القوارير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) سقط من: [ح].

حضرت حمید، حضرت بکر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لئے بوتلوں میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25535، ترقيم محمد عوامة 24442)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24443 ترقیم الشثری: -- 25536
٢٥٥٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابان بن (صمعة) (١) عن الحسن انه رخص (فيه) (٢) في الزجاج -يعني النبيذ-.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (ضمعة).
(٢) زاد في [جـ، ز].

حضرت ابان بن صمعہ، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے شیشہ میں رخصت عنایت کی۔ یعنی نبیذ کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25536، ترقيم محمد عوامة 24443)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24444 ترقیم الشثری: -- 25537
٢٥٥٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (معرف) (١) بن واصل قال: حدثتني والدتي عن امراة يقال لها: بنت (الاقعص) (٢) وكانت كنة لعبد الله بن عمر انها اتت ابن عمر بجرة خضراء، (فقالت) (٣) : ⦗٢٨٨⦘ (يا) (٤) هذا؟ (ينبذ) (٥) في هذه؟ فادخل ابن عمر يده في جوفها فقال: عزمت عليك لتشربن فيها، فإنما هي مثل القارورة (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (معروف).
(٢) في [ط، هـ]: (الأقفص).
(٣) في [ز]: (فقال).
(٤) في [أ، ح]: (ما).
(٥) في [أ، هـ]: (تنبذ)، وفى [جـ]: (تنبذ).
(٦) مجهول؛ لجهالة والدة معرف وجهالة المرأة.

حضرت معروف بن واصل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے ایک عورت کے بارے میں بیان کیا جس کو۔ بنت الاقعص کہا جاتا تھا۔ اور یہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بہو تھیں۔ کہ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس سبز رنگ کا گھڑا لے کر آئیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا، یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہم اس گھڑے میں نبیذ بناتے ہیں۔ پس حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس گھڑے کے اندر اپنا ہاتھ داخل کیا اور پھر فرمایا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ البتہ ضرور تم اس میں پیو۔ کیونکہ یہ تو محض بوتل کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25537، ترقيم محمد عوامة 24444)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24445 ترقیم الشثری: -- 25538
٢٥٥٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن الحكم بن عطية قال: رايت محمدا يشرب في القوارير.
حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد کو بوتلوں میں پیتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25538، ترقيم محمد عوامة 24445)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24446 ترقیم الشثری: -- 25539
٢٥٥٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحسن بن حكيم عن (امه) (١) عن ابي برزة انه كره الشرب في الزجاج (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (أبيه)، وتقدم برقم [٢٥٤٦٧].
(٢) مجهول؛ لجهالة أم الحسن بن حكيم.

حضرت ابو برزہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ شیشہ میں پینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25539، ترقيم محمد عوامة 24446)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24447 ترقیم الشثری: -- 25540
٢٥٥٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن المختار بن فلفل قال سالت: انسا فقلت: القارورة والرصاصة، قال: لا باس بهما، قلت: فإن الناس يقولون، (قال) (١) : دع ما يريبك إلى ما لا يريبك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط]، وفي [جـ]: (فقال).
(٢) صحيح.

حضرت مختار بن فلفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا۔ میں نے پوچھا۔ بوتل اور سیسہ (کے بارے میں کیا حکم ہے)؟ انہوں نے جواب دیا۔ ان دونوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے عرض کیا۔ کچھ لوگ تو (ان کے بارے میں کچھ) کہتے ہیں۔ حضرت انس نے جواب دیا۔ جو چیز تجھے شک و شبہ میں ڈالے تو اس کو چھوڑ دے اور جو چیز تجھے شک و شبہ میں نہ ڈالے اس کو پکڑ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25540، ترقيم محمد عوامة 24447)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24448 ترقیم الشثری: -- 25541
٢٥٥٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حبيب بن ابي عمرة قال: جئت إلى سعيد بن جبير بجرة خضراء، فادخل يده فيها (فقلت) (١) : (انتبذ) (٢) في هذه؟ قال: نعم، هي بمنزلة القارورة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز]: (قلت).
(٢) في [ز]: (أنبذ) وزاد بعدها في: [أ، ح، ط، هـ]: (فيها).

حضر ت حبیب بن ابو عمرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کی خدمت میں ایک سبز گھڑا لے کر آیا۔ تو انہوں نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کیا۔ میں نے پوچھا۔ کیا ہم اس گھڑے میں نبیذ بنالیں؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ یہ تو بوتل کے قائم مقام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25541، ترقيم محمد عوامة 24448)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24449 ترقیم الشثری: -- 25542
٢٥٥٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن (عمرو) (١) قال: شربت عند إبراهيم (ثلاث) (٢) قوارير من نبيذ.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٢) في [ز]: (ثلث).

حضرت حسن بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابراہیم کے ہاں نبیذ کی تین بوتلیں پی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25542، ترقيم محمد عوامة 24449)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں