🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه
کچی، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24497 ترقیم الشثری: -- 25591
٢٥٥٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن حاتم (بن) (١) ابي صغيرة عن ابي مصعب المدني قال: سمعت ابا هريرة يقول: لما حرمت الخمر كانوا ياخذون البسر فيقطعون منه كل مذنب، ثم ياخذ البسر (فيفضخه) (٢) ثم (يشربه) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح]: (فتنطخه).
(٣) في [أ]: (تشربه)، وفي [جـ]: (تشرب)، وفي [ح]: (تشربه).
(٤) صحيح.

حضرت ابو مصعب مدنی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو کہتے سُنا کہ جب حُرمتِ خمر کا حکم آیا تو لوگ نیم پختہ کھجوروں کو لیتے اور ان سے ہرمذنَّب (دُم پکی کھجور) کو کاٹ لیتے پھر نیم پختہ کو پکڑ کر درمیان سے چیر کر پانی میں ڈالتے اور پھر اس کو پی لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25591، ترقيم محمد عوامة 24497)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24498 ترقیم الشثری: -- 25592
٢٥٥٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محارب (١) عن جابر قال: البسر والتمر خمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (بن دثار).
(٢) صحيح.

حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ پختہ اور نیم پختہ کھجور (کا نبیذ) خمر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25592، ترقيم محمد عوامة 24498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24499 ترقیم الشثری: -- 25593
٢٥٥٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس ومحمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد قال: سال رجل عمر عن (الفضيخ) (١) (قال) (٢) : (وما الفضيخ؟ قال) (٣) : بسر (يفتضخ) (٤) ثم يخلط بالتمر، فقال: ذاك الفضوخ، قال: حرمت الخمر وما شراب غيره (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الفضح).
(٢) في [جـ]: (فقال)، وفي [ح] (وقال)، وكذلك [أ]: (فقال).
(٣) سقط من: [أ، ز، ط].
(٤) في [ط]: (ضح).
(٥) ضعيف منقطع؛ يزيد ضعيف، ومجاهد لا يروي عن ابن عمر.

حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عمر سے فضیح کے بارے میں دریافت کیا؟ تو انہوں نے پوچھا، فضیح کیا ہوتی ہے؟ اس آدمی نے جواب دیا نیم پختہ کھجور کو شق کر کے پختہ کھجور کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ پھر اس نے کہا یہ فضوح ہے۔ آپ نے فرمایا: شراب حرام کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی شراب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25593، ترقيم محمد عوامة 24499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24500 ترقیم الشثری: -- 25594
٢٥٥٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن ابي الزبير عن جابر قال: (كان) (١) يكره خلط البسر والتمر، والزبيب (والتمر) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت ابو الزبیر، حضر ت جابر کے بارے میں روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ پختہ اور نیم پختہ کھجوروں کے ملانے اور کشمش، کھجور کے ملانے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25594، ترقيم محمد عوامة 24500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24501 ترقیم الشثری: -- 25595
٢٥٥٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن يزيد بن كيسان قال: سالت ابا الشعثاء جابر بن زيد عن (الفضيخ) (١) قال: وما (الفضيخ؟) (٢) قلت: ⦗٣٠٤⦘ البسر والتمر، فقال: والله لان تاخذ الماء فتغليه، فتجعله في بطنك، خير من ان تجمعهما جميعا في بطنك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط]: (الفضخ).
(٢) في [ح، ط]: (الفضخ).

حضرت یزید بن کیسان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو الشعثاء حضرت جابر بن زید سے فضیخ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے پوچھا: فضیخ کیا ہے؟ میں نے بتایا، پختہ اور نیم پختہ کھجور۔ اس پر انہوں نے فرمایا: خدا کی قسم! اگر تم سادہ پانی ہی لے لو اور اس کو جوش دے لو پھر اس کو تم اپنے پیٹ میں ڈال دو تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم پختہ اور نیم پختہ کھجوروں کو اکٹھے اپنے پیٹ میں جمع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25595، ترقيم محمد عوامة 24501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24502 ترقیم الشثری: -- 25596
٢٥٥٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) اشعث عن ثابت (ابن) (٢) عبيد قال: كان ابو مسعود الانصاري يامر اهله بقطع (المذنب) (٣) من البسر، فينبذ كل واحد منهما على حدة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (بن).
(٣) في [ط]: (الذنب).
(٤) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت ثابت بن عبید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود انصاری اپنے گھر والوں کو نیم پختہ کھجور سے مذنب (دُم پکی کھجور) علیحدہ کرنے کا حکم دیتے تھے پھر ان میں سے ہر ایک کھجور کی علیحدہ نبیذ بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25596، ترقيم محمد عوامة 24502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24503 ترقیم الشثری: -- 25597
٢٥٥٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا المثنى بن عوف قال: حدثنا ابو عبد الله (الجسري) (١) عن معقل بن يسار انه (ساله) (٢) (عن) (٣) الشراب فقال: كنا بالمدينة وكانت كثيرة التمر، فحرم علينا رسول الله ﷺ (الفضيخ) (٤) قال: جاء رجل يساله عن امه قد بلغت سنا لا تاكل الطعام: (يسقيها) (٥) النبيذ؟ (قال) (٦) : قلت له: يا معقل بن يسار (٧) (ما) (٨) امرته به؟ ⦗٣٠٥⦘ قال: امرته ان لا يسقيها (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الجري).
(٢) في [ز]: (سأل).
(٣) سقط (عن) من: [هـ].
(٤) في [ح، ط]: (الفضح).
(٥) في [أ، ح، ز]: اليسقيها).
(٦) في [ط]: (وقال).
(٧) في [ط]: زيادة (قال).
(٨) في [ط]: (لما).
(٩) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٠٢٩٩) وفي الأشربة (١٨٤)، والطيالسي (٩٣٤)، وابن قانع ٣/ ٧٩، والطبراني ٢٥/ (٥٠٥).

حضرت ابو عبد اللہ جسری، حضرت معقل بن یسار کے بارے مں؟ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت معقل سے شراب کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا، ہم مدینہ میں ہوتے تھے اور وہ کھجوروں کی کثرت والا علاقہ تھا۔ لیکن جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم پر فضیخ کو حرام فرما دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے اپنی والدہ کے بارے میں ان سے سوال کیا کہ اس کی والدہ عمر کے اس حصہ کو پہنچ گئی ہے کہ جہاں وہ کھانا نہیں کھا سکتی تو کیا سائل اپنی والدہ کو نبیذ پلا دے؟ راوی کہتے ہیں میں نے ان سے کہا، اے معقل بن یسار! آپ نے اسے اس کے بارے میں کیا حکم دیا؟ انہوں نے کہا، میں نے اس کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کو نبیذ نہ پلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25597، ترقيم محمد عوامة 24503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24504 ترقیم الشثری: -- 25598
٢٥٥٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن (التيمي) (١) عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: نهى رسول الله ﷺ عن التمر والزبيب (يخلطان) (٢) ، وعن (البسر) (٣) (والتمر) (٤) يخلطان (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط، هـ]: (المثنى).
(٢) في [أ، ح، ط]: (نحلطان).
(٣) في [جـ]: (التمر).
(٤) في [جـ]: (والزبيب).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٨٧)، وأحمد (١١٠٨٠).

حضرت ابو سعید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور اور کشمش کے ملانے سے منع کیا ہے اور پختہ، نیم پختہ کھجوریں جو ملائی جاتی ہیں ان سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25598، ترقيم محمد عوامة 24504)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24505 ترقیم الشثری: -- 25599
٢٥٥٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن انس بن مالك قال: كنا في بيت ابي طلحة ومعنا سهيل بن بيضاء وابي بن كعب وابو عبيدة، وهم يشربون شرابا لهم، إذ نادى مناد: الا إن الخمر قد حرمت، فوالله ما نظروا (اصدق ام) (١) كذب، حتى قالوا: يا انس اكفئ (ما) (٢) بقي في الإناء، (فاكفاناه) (٣) ، وهو يومئذ البسر والتمر، فوالله ما عادوا فيها (حتى) (٤) لقوا الله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (صدق أو).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [هـ]: (فأكفأ إناءه)، وفي [جـ]: (فكفكناه).
(٤) في [ط]: (حق).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٨٢)، ومسلم (١٩٨٠).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابو طلحہ کے گھر میں تھے اور ہمارے ساتھ حضرت سہیل بن بیضا، حضرت ابی بن کعب اور حضرت ابو عبیدہ تھے اور یہ لوگ شراب پی رہے تھے کہ اسی دوران ایک منادی نے آواز دی۔ خبردار! شراب حرام قرار دے دی گئی ہے۔ پس خدا کی قسم! ان حضرات نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ بات سچی ہے یا جھوٹی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے یہ کہہ دیا۔ اے انس! برتنوں میں جو شراب باقی رہ گئی ہے وہ الٹ دو۔ پس ہم نے وہ بقیہ شراب الٹ دی اور اس دن یہ شراب پختہ اور نیم پختہ کھجور سے تیار کردہ تھی۔ پس خدا کی قسم! پھر یہ لوگ موت تک دوبارہ اس کی طر ف نہیں لوٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25599، ترقيم محمد عوامة 24505)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24506 ترقیم الشثری: -- 25600
٢٥٦٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي عن يحيى عن ابي سلمة عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"لا تجمعوا بين الزهو والرطب ⦗٣٠٦⦘ والزبيب والتمر، انبذوا كل واحد منهما على حدة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن مصعب صدوق، أخرجه مسلم (١٩٨٩)، والنسائي (٨/ ٢٩٣)، وابن ماجه (٣٣٩٦)، وابن حبان (٥٣٨١).
حضرت ابوہریرہ، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچی اور پکی کھجور کو جمع نہ کرو اور کشمش اور کھجور کو بھی جمع نہ کرو، ان میں سے ہر ایک کی علیحدہ طور پر نبیذ بناؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25600]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25600، ترقيم محمد عوامة 24506)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں