مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
43. في الكرع في الشراب
منہ لگا کر … نہر وغیرہ سے …پینے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 24695 ترقیم الشثری: -- 25791
٢٥٧٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) ابي ذئب عن منذر بن ابي المنذر قال: رايت ابن عباس يكرع في حوض زمزم وهو قائم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة منذر بن أبي المنذر، وأخرجه البيهقي ٤/ ٢٦٣، والبغوي في مسند ابن الجعد (٢٧٧٤).
حضرت منذر بن ابو المنذر سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس حال میں دیکھا کہ وہ زم زم کے حوض سے منہ لگا کر پانی پی رہے تھے اور وہ ا س وقت کھڑے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25791، ترقيم محمد عوامة 24695)
ترقیم عوامۃ: 24696 ترقیم الشثری: -- 25792
٢٥٧٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن عمارة عن عكرمة انه كره الكرع في (النهر) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عيينة).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (الماء).
حضرت عمارہ، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ نہر سے منہ لگا کر پانی پینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25792، ترقيم محمد عوامة 24696)
ترقیم عوامۃ: 24697 ترقیم الشثری: -- 25793
٢٥٧٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد عن فليح بن سليمان عن سعيد بن الحارث عن جابر بن عبد الله قال: دخل رسول الله ﷺ على رجل من الانصار وهو يؤتى الماء في حائطه، ومعه صاحب له، فقال رسول الله ﷺ:"هل عندك ماء بات في هذه الليلة في شن (وإلا) (١) كرعنا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ولا).
(٢) حسن؛ فليح بن سليمان صدوق، وأخرجه البخاري (٥٦١٣)، وأحمد (١٤٨٢٥).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار میں سے ایک آدمی کے ہاں تشریف لے گئے۔ وہ صاحب اپنے باغ کے لئے پانی کا راستہ بنا رہے تھے۔ اور ان کے ساتھ ان کا ایک ساتھی بھی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی ایسا پانی ہے جو اس رات کسی لگن وغیرہ میں موجود ہو۔ وگرنہ ہم منہ لگا کر (ندی سے ہی) پی لیتے ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25793، ترقيم محمد عوامة 24697)
ترقیم عوامۃ: 24698 ترقیم الشثری: -- 25794
٢٥٧٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن سعيد بن عامر (عن ابن عمر) (١) قال: مررنا مع رسول الله ﷺ على برك ماء، فجعلنا نكرع فيها، فقال:"لا تكرعوا، ولكن اغسلوا ايديكم واشربوا فيها، فإنه ليس من إناء اطيب من اليد" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ح، ط]: سقط (ابن عمر).
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه أحمد (٦٢١٧)، وابن ماجه (٣٤٣٣)، وأبو يعلى (٥٧٠١)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٥٣٠)، وعبد الرزاق (١٩٥٩٦)، والمزي ١٠/ ٥١٥.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ پانی کے ایک حوض پر سے گزرے۔ پس ہم نے اس سے منہ لگا کر پینا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’ ’ منہ لگا کر نہ پیو۔“ بلکہ تم اپنے ہاتھ دھو لو اور ہاتھوں سے پیو۔ کیونکہ ہاتھ سے زیادہ کوئی برتن زیادہ پاکیزہ نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25794، ترقيم محمد عوامة 24698)
ترقیم عوامۃ: 24699 ترقیم الشثری: -- 25795
٢٥٧٩٥ - (حدثنا ابو بكر) (١) قال: حدثنا بشر بن (المفضل) (٢) عن عبد الله بن عثمان قال: افضت مع سعيد بن جبير عشية النحر، فاتى حوضا فيه ماء زمزم، فغرف بيده فشرب منه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: زيادة (قال حدثنا أبو بكر).
(٢) في [ط]: (الفضل).
حضرت عبد اللہ بن عثمان سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جُبیر کے ساتھ یوم النحر کی شام واپس ہوا۔ پس وہ ایک حوض کے پاس پہنچے جس میں زم زم کا پانی تھا۔ تو انہوں ں نے اپنے ہاتھ سے چلو بنا کر پانی لیا اور پھر اس چلو سے پیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25795]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25795، ترقيم محمد عوامة 24699)