مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
43. في إرخاء العمامة بين الكتفين
دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
ترقیم عوامۃ: 25477 ترقیم الشثری: -- 26594
٢٦٥٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة قال: (حدثنا) (١) عبيد الله ابن عمر عن نافع قال: كان ابن عمر يعتم ويرخيها بين كتفيه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) صحيح.
حضرت نافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عمامہ باندھا کرتے تھے اور اس کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکاتے تھے۔ حضرت عبیداللہ کہتے ہیں۔ ہمیں ہمارے مشائخ نے بتایا کہ انہوں ں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھا کہ وہ عمامہ پہنا کرتے تھے اور اس کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26594، ترقيم محمد عوامة 25477)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26595
٢٦٥٩٥ - (قال) (١) عبيد الله: اخبرنا اشياخنا انهم راوا اصحاب النبي ﷺ يعتمون ويرخونها بين (اكتافهم) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حدثنا).
(٢) في [ح]: (أكتفافكم).
(٣) الأشياخ مجهولون
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26595، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 25478 ترقیم الشثری: -- 26596
٢٦٥٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبدة) (١) عن هشام قال: رايت ابن الزبير معتما قد ارخى طرفي العمامة بين يديه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عبيدة).
(٢) صحيح.
حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو عمامہ باندھے ہوئے دیکھا کہ انہوں نے عمامہ کے کنارے اپنے سامنے لٹکائے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26596، ترقيم محمد عوامة 25478)
ترقیم عوامۃ: 25479 ترقیم الشثری: -- 26597
٢٦٥٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع عن ابي العنبس عمرو بن مروان عن ابيه قال: رايت على علي ﵁ (٢) عمامة (قد) (٣) ارخى طرفها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (نا).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) في [جـ]: (وقد).
(٤) مجهول؛ لجهالة مروان.
حضرت عمروبن مروان، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر عمامہ دیکھا کہ انہوں نے اس کے کنارے کو لٹکایا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26597، ترقيم محمد عوامة 25479)
ترقیم عوامۃ: 25480 ترقیم الشثری: -- 26598
٢٦٥٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سلمة بن وردان قال: رايت على انس عمامة قد ارخاها من خلفه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ سلمة بن وردان ضعيف.
حضرت سلمہ بن وردان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس پر ایک عمامہ دیکھا۔ آپ نے اس کو اپنے پیچھے سے لٹکایا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26598، ترقيم محمد عوامة 25480)
ترقیم عوامۃ: 25481 ترقیم الشثری: -- 26599
٢٦٥٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن مساور قال: حدثني جعفر ابن عمرو (بن حريث) (١) عن ابيه قال: كاني انظر إلى رسول الله ﷺ وعليه عمامة سوداء قد ارخى (طرفيها) (٢) بين كتفيه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن حريب).
(٢) في [ط]: (طرفها).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٥٩)، وأحمد (١٨٧٣٤).
حضرت جعفر بن عمرو، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ گویا میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ رنگ کا عمامہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے دو کناروں کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکایا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26599، ترقيم محمد عوامة 25481)
ترقیم عوامۃ: 25482 ترقیم الشثری: -- 26600
٢٦٦٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن محمد بن قيس قال: رايت (ابن) (١) عمر معتما قد ارخى العمامة بين يديه ومن خلفه، (ولا ادري) (٢) : (ايهما) (٣) اطول (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ح]: (ولا يدري).
(٣) في [س، ط]: (أيها).
(٤) حسن؛ شريك صدوق.
حضرت محمد بن قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو عمامہ باندھے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے عمامہ کو اپنے آگے اور اپنے پیچھے لٹکایا ہوا تھا۔ مجھے یہ بات معلوم نہیں کہ ان دونوں میں سے لمبا حصہ کون سا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26600]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26600، ترقيم محمد عوامة 25482)
ترقیم عوامۃ: 25483 ترقیم الشثری: -- 26601
٢٦٦٠١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن مكحول قال: رايته يعتم ولا يرخي طرف العامة] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت اوزاعی، حضرت مکحول کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے انہیں عمامہ باندھتے ہوئے دیکھا۔ وہ عمامہ کے کنارے کو لٹکاتے نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26601]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26601، ترقيم محمد عوامة 25483)
ترقیم عوامۃ: 25484 ترقیم الشثری: -- 26602
٢٦٦٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل قال: رايت على شريح عمامة قد ارخاها من خلفه.
حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح پر عمامہ دیکھا تھا۔ انہوں نے اپنے پیچھے عمامہ کو لٹکایا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26602]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26602، ترقيم محمد عوامة 25484)
ترقیم عوامۃ: 25485 ترقیم الشثری: -- 26603
٢٦٦٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد الله بن عمر عن سالم والقاسم كانا يرخيان عمائمهم بين اكتافهم.
حضرت عبید اللہ بن عمر حضرت سالم اور حضرت قاسم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات، اپنے عماموں کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26603]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26603، ترقيم محمد عوامة 25485)