🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

48. في الخضاب بالحناء
مہندی سے رنگنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25510 ترقیم الشثری: -- 26629
٢٦٦٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: قلت لابي جعفر هل خضب النبي ﷺ قال: قد مس شيئا من الحناء والكتم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ أبو جعفر تابعي، ويزيد ضعيف.
حضرت یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے کہا۔ کیا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خضاب کیا تھا؟ ابو جعفر نے کہا۔ یقینا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہندی اور کتم میں سے کچھ لگایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26629، ترقيم محمد عوامة 25510)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25511 ترقیم الشثری: -- 26630
٢٦٦٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا سلام بن ابي مطيع عن عثمان بن موهب قال: دخلت على ام سلمة فاخرجت إلي شعرا من شعر رسول الله ﷺ مخضوبا بالحناء والكتم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عثمان ابن موھب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حنا اور کتم سے خضاب شدہ بالوں میں سے ایک بال نکال کر دکھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26630، ترقيم محمد عوامة 25511)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25512 ترقیم الشثری: -- 26631
٢٦٦٣١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن نابل قال: رايت طاووسا يخضب بالحناء] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابن نابل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو دیکھا انہوں نے مہندی سے خضاب کیا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26631، ترقيم محمد عوامة 25512)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25513 ترقیم الشثری: -- 26632
٢٦٦٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (فضيل) (١) عن حصين عن مغيرة بن (شبل) (٢) عن قيس بن ابي حازم قال: كان ابو بكر يخرج إلينا، وكان لحيته ضرام عرفج من الحناء والكتم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (فضل).
(٢) في [ب، ط، هـ]: (شبيل).
(٣) صحيح.

حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر ہمارے پاس آتے تھے درآنحالیکہ ان کی داڑھی عرفج (ایک پودا جو نرم زمین میں اگتا ہے) کے شعلہ کی طرح ہوتی تھی۔ مہندی اور کتم لگانے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26632، ترقيم محمد عوامة 25513)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25514 ترقیم الشثری: -- 26633
٢٦٦٣٣ - (حدثنا) (١) ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سليمان (المقعد) (٢) عن عامر قال: إنما خضب (علي) (٣) مرة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (المعقد)، وفي العلل لأحمد ٢/ ٦٠٤: (قلت ليحيى: شريك عن شيخ يقال له "سلمان المقعد"، قال: لا أعرفه).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) مجهول؛ لجهالة سليمان.

حضرت عامر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ صرف خضاب لگایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26633، ترقيم محمد عوامة 25514)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25515 ترقیم الشثری: -- 26634
٢٦٦٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا إسماعيل قال: رايت انس بن مالك وعبد الله (بن) (١) ابي اوفى وخضابهما احمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (وابن).
(٢) صحيح.

حضرت اسماعیل بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی کو دیکھا ان کا خضاب سرخ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26634، ترقيم محمد عوامة 25515)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25516 ترقیم الشثری: -- 26635
٢٦٦٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن العيزار بن حريث قال: كان (الحسين) (١) بن علي يخضب بالحناء والكتم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الحسن).
(٢) صحيح.

حضرت عیزار بن حریث سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ، مہندی اور کتم کا خضاب کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26635، ترقيم محمد عوامة 25516)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25517 ترقیم الشثری: -- 26636
٢٦٦٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عثمان بن (حكيم) (١) قال: رايت عند (آل) (٢) ابي عبيدة بن عبد الله بن (زمعة) (٣) شعرات من شعر رسول الله ﷺ (مصبوغا) (٤) بالحناء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحكم).
(٢) سقط من: [أ، ح].
(٣) في [ح]: (ربيعة).
(٤) في [ط]: (مصبوغ).

حضرت عثمان بن حکیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عبیدہ بن عبد اللہ بن زمعہ کے گھر والوں کے پاس جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہندی سے خضاب کیے ہوئے چند بالوں کی زیارت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26636، ترقيم محمد عوامة 25517)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25518 ترقیم الشثری: -- 26637
٢٦٦٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا يحيى بن (سعيد) (١) عن محمد بن إبراهيم عن ابي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف ان عبد الرحمن ابن الاسود بن عبد (يغوث) (٢) ، وكان جليسا لهم، وكان ابيض الراس واللحية، فغدا عليهم ذات يوم وقد (حمرهما) (٣) فقال له القوم: هذا احسن، ⦗٣٧⦘ فقال: إن امي عائشة ارسلت إلي البارحة جاريتها فاقسمت علي لاصبغن (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) في [ح]: (يعقوب).
(٣) في [س، ط، هـ]: (حمرها).
(٤) صحيح؛ أخرجه مالك (٢/ ٩٤٩) (١٧٠٣)، وابن سعد (٣/ ١٨٩).

حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن اسود بن عبد یغوث …یہ ان کا ہم مجلس تھا…سفید سر اور سفید داڑھی والے تھے۔ پس وہ ایک دن ان کے پاس آئے اور انہوں نے داڑھی کو سرخ کیا ہوا تھا۔ اس پر لوگوں نے ان سے کہا۔ یہ اچھا ہے۔ تو انہوں نے کہا۔ میری والدہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آج رات میرے پاس اپنی لونڈی کو بھیجا اور انہوں نے مجھے قسم دے کر کہا کہ میں ضرور بالضرور خضاب کروں۔ اور مجھے یہ بات بھی بتائی کہ حضرت ابوبکر بھی خضاب کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26637، ترقيم محمد عوامة 25518)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26638
٢٦٦٣٨ - واخبرتني ان ابا بكر كان يصبغ (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26638، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں