مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
49. من رخص في الخضاب بالسواد
جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 25520 ترقیم الشثری: -- 26640
٢٦٦٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع عن قيس مولى خباب قال: دخلت على الحسن والحسين وهما يخضبان (بالسواد) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بالسواداء).
(٢) مجهول؛ لجهالة قيس مولى خباب.
حضرت خباب کے آزاد کردہ غلام حضرت قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت حسن اور حضرت حسین کے پاس گیا۔ وہ دونوں سیاہ خضاب کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26640، ترقيم محمد عوامة 25520)
ترقیم عوامۃ: 25521 ترقیم الشثری: -- 26641
٢٦٦٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمرو بن عثمان قال: رايت موسى بن طلحة (يختضب) (١) (بالوسمة) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يختضبا).
(٢) في [ز]: (بالسواد).
حضرت عمرو بن عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مں ب نے حضرت طلحہ کو وسمہ (ایک بوٹی جو خالص سیاہ رنگ کے لئے استعمال ہوتی ہے) کے ساتھ خضاب کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26641، ترقيم محمد عوامة 25521)
ترقیم عوامۃ: 25522 ترقیم الشثری: -- 26642
٢٦٦٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عبيد الله) (١) بن عبد الرحمن بن موهب قال: رايت نافع بن جبير يختضب بالسواد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، هـ]: (عبد اللَّه).
حضرت عبید اللہ بن عبد الرحمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سیاہ خضاب کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26642، ترقيم محمد عوامة 25522)
ترقیم عوامۃ: 25523 ترقیم الشثری: -- 26643
٢٦٦٤٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن إنه كان لا يرى باسا بالخضاب بالسواد] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت یونس، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26643، ترقيم محمد عوامة 25523)
ترقیم عوامۃ: 25524 ترقیم الشثری: -- 26644
٢٦٦٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: كانوا يسالون محمدا عن الخضاب بالسواد فيقول: لا اعلم به باسا.
حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگ حضرت محمد سے سیاہ خضاب کے بارے میں سوال کرتے تھے؟ تو وہ کہتے تھے۔ میرے علم کے مطابق اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26644، ترقيم محمد عوامة 25524)
ترقیم عوامۃ: 25525 ترقیم الشثری: -- 26645
٢٦٦٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع وابن مهدي عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن ابي سلمة انه كان يخضب بالسواد.
حضرت سعد بن ابراہیم، حضرت ابو سلمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26645، ترقيم محمد عوامة 25525)
ترقیم عوامۃ: 25526 ترقیم الشثری: -- 26646
٢٦٦٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: لا باس بالوسمة، إنما هي بقلة.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ وسمہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ تو ایک ترکاری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26646]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26646، ترقيم محمد عوامة 25526)
ترقیم عوامۃ: 25527 ترقیم الشثری: -- 26647
٢٦٦٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن إسرائيل عن عبد الاعلى قال: سالت بن الحنفية عن الخضاب بالوسمة فقال: هي خضابنا اهل البيت.
حضرت عبد الاعلیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ سے وسمہ کا خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ یہ توہم اہل بیت کا خضاب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26647]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26647، ترقيم محمد عوامة 25527)
ترقیم عوامۃ: 25528 ترقیم الشثری: -- 26648
٢٦٦٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن محمد بن إسحاق قال: كان ابو جعفر يختضب بثلثي حناء وثلث وسمة.
حضرت محمد بن اسحاق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر دو تہائی مہندی اور ایک تہائی وسمہ (ملا کر) خضاب کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26648]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26648، ترقيم محمد عوامة 25528)
ترقیم عوامۃ: 25529 ترقیم الشثری: -- 26649
٢٦٦٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ليث بن سعد قال: حدثنا ابو عشانة المعافري قال: رايت عقبة بن عامر يخضب بالسواد ويقول: نسود اعلاها وتابى اصولها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو عشانہ معافری بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عقبہ بن عامر کو سیاہ خضاب لگائے دیکھا اور وہ کہا کرتے تھے۔ ہم اس کے اوپر کو سیاہ کرتے ہیں لیکن اس کی جڑیں (سیاہ ہونے سے) انکار کرتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26649]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26649، ترقيم محمد عوامة 25529)