مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
58. في الخاتم الفضة
چاندی کی انگوٹھی کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25635 ترقیم الشثری: -- 26758
٢٦٧٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ايوب بن موسى عن نافع عن ابن عمر قال: اتخذ النبي ﷺ خاتما من ورق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٦٥)، ومسلم (٢٠٩١).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26758، ترقيم محمد عوامة 25635)
ترقیم عوامۃ: 25636 ترقیم الشثری: -- 26759
٢٦٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (١) ابن مهدي عن سفيان عن حبيب عن طاوس قال: كان (لرسول) (٢) الله ﷺ (خاتم) (٣) (من) (٤) فضة في يده، فقال النبي ﷺ:"لكم نظرة، ولهذا نظرة، لقد عناني هذا اليوم فنزعه، فاعطاه رجلا" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (إبراهيم).
(٢) في [هـ]: (رسول).
(٣) في [جـ]: (خاتما).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) مرسل، أخرجه ابن سعد (١/ ٤٧٠)، ومسدد كما في المطالب العالية (٢٢٧٥).
حضرت طاؤس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاندی کی انگوٹھی تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری بھی نظر ہے اور اس میں بھی عیب و نقصان ہے۔ تحقیق اس نے مجھے آج دشواری میں ڈال دیا ہے۔“ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ ایک آدمی کو دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26759، ترقيم محمد عوامة 25636)
ترقیم عوامۃ: 25637 ترقیم الشثری: -- 26760
٢٦٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عثمان بن) (١) عمر عن يونس عن الزهري عن انس قال: كان (في) (٢) خاتم رسول الله ﷺ فضة وكان فصه حبشيا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ غير [هـ]، ونبه عليه في حاشية [جـ]، ويدل عليه مصادر التخريج.
(٢) سقط من: [جـ، ط].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٩٤)، وأحمد (١٣١٨٣).
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی میں چاندی تھی۔ اور اس کا نگینہ حبشی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26760، ترقيم محمد عوامة 25637)
ترقیم عوامۃ: 25638 ترقیم الشثری: -- 26761
٢٦٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير (عن عبيد الله) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: اتخذ رسول الله ﷺ خاتما من ورق فكان في يده، ثم (كان) (٢) في يد ابي ⦗٦٤⦘ بكر من بعده، ثم (كان) (٣) في يد عمر، ثم كان في يد عثمان حتى وقع منه في بئر (اريس) (٤) ، وكان نقشه محمد رسول الله (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: زيادة (كان).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [ح، ط]: (بريس).
(٥) في [ط]: زيادة ﷺ.
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٧٣)، ومسلم (٢٠٩١).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی۔ پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں رہی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر کے ہاتھ میں تھی پھر حضرت عمر کے ہاتھ میں رہی۔ پھر حضرت عثمان کے ہاتھ میں رہی۔ یہاں تک کہ یہ آپ سے بئیر اریس میں گرگئی۔ اور اس کا نقش ”محمد رسول اللّٰہ“ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26761، ترقيم محمد عوامة 25638)