🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

59. الرجل يسلم على الرجل كلما لقيه
اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی سے جب بھی ملتا ہے تو سلام کرتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26225 ترقیم الشثری: -- 27370
٢٧٣٧٠ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن نافع قال: كنت اسير مع عبد الله بن ابي زكريا في ارض (الروم) (١) ، فبالت دابتي، فقامت فبالت، فلحقته فقال: الا سلمت، فقلت إنما فارقتك الآن، قال: وإن فارقتني، كان اصحاب رسول الله ﷺ يتسايرون فتفرق بينهم الشجرة [ (فيلتقون) (٢) فيسلم بعضهم على بعض (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الدوم).
(٢) في [هـ]: (فيتلقون).
(٣) منقطع؛ قال أبو زرعة: "لا أعلم عبد اللَّه بن أبي زكريا لقي أحدًا من أصحاب النبي ﷺ".

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن ابی زکریا کے ساتھ روم کے علاقہ میں سفر کر رہا تھا کہ میری سواری کے جانور کو پیشاب آیا تو اس جانور نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، پھر میں دوبارہ آپ کے ساتھ جا ملا۔ آپ نے فرمایا: تم نے سلام کیوں نہیں کیا؟ میں نے عرض کیا: میں ابھی تو آپ سے جدا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: اگرچہ ابھی تم مجھ سے جدا ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سفر کر رہے ہوتے تھے کہ ان کے درمیان درخت جدائی کردیتے تھے جب وہ دوبارہ اکٹھے ہوتے تو ان میں سے بعض بعض کو سلام کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27370، ترقيم محمد عوامة 26225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26226 ترقیم الشثری: -- 27371
٢٧٣٧١ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن عثمان بن الاسود عن مجاهد قال: كان الرجلان من اصحاب النبي ﷺ (يتسايران) (١) فتفرق بينهما الشجرة] (٢) (فيلتقيان) (٣) فيسلم احدهما على (الآخر) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (يتسايرون).
(٢) ما بين المعكوفين سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (فيلقيان).
(٤) في [ح]: (الأخرى).
(٥) الخبر حسن الإسناد، أبو خالد صدوق.

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمی اکٹھے سفر کر رہے تھے کہ ان کے درمیان کوئی درخت تفریق کردیتا پھر جب وہ دوبارہ ملتے تو ان میں سے ایک دوسرے پر سلام کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27371، ترقيم محمد عوامة 26226)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26227 ترقیم الشثری: -- 27372
٢٧٣٧٢ - حدثنا وكيع عن شعبة (عن عمرو) (١) (بن) (٢) مرة عن ابي البختري وسعيد بن جبير انهما كانا (يشكيان) (٣) بطونهما (فيجيئان) (٤) فيسلمان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (أبي).
(٣) في [ط]: (شكيان).
(٤) في [ز، ط]: (فيجبان)، وفي [جـ]: (فيجان).

حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو البختری اور حضرت سعید بن جبیر، دونوں کو پیٹ کی تکلیف ہو رہی تھی، یہ دونوں واپس آتے، اور دوبارہ ایک دوسرے کو سلام کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27372، ترقيم محمد عوامة 26227)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26228 ترقیم الشثری: -- 27373
٢٧٣٧٣ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم (قال) (١) : كان لا يفارقني إلا على سلام، اجيء ثم اذهب فيسلم (علي) (٢) ، ثم اجيء (ثم) (٣) اذهب فيسلم علي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ح، ز]: زيادة (قال).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ].

حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم مجھ سے جدا نہیں ہوتے مگر سلام کر کے، میں آتا پھر میں جاتا تو وہ مجھے سلام کرتے، پھر میں آتا پھر میں جاتا تو وہ مجھے سلام کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27373، ترقيم محمد عوامة 26228)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26229 ترقیم الشثری: -- 27374
٢٧٣٧٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن إبراهيم التيمي قال: إن (كان) (١) الرجل منهم ليفارق صاحبه ما يحول بينه (وبينه) (٢) إلا شجرة [ثم (يلقاه) (٣) فيسلم عليه] (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ز]: (يلقا).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط]، وفي [هـ]: (فيأتي فمسلم).

حضرت عوّام فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم تیمی نے ارشاد فرمایا: اگر مسلمانوں کا ایک آدمی اپنے ساتھی سے جدا ہوجائے اور ان دونوں کے درمیان ایک درخت حائل ہو اور پھر وہ دوبارہ ملیں تو یہ اپنے ساتھی کو سلام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27374، ترقيم محمد عوامة 26229)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں