مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
158. ما ينبغي للرجل أن يتعلمه ويعلمه ولده
آدمی کے لیے مناسب ہے کہ وہ خود سیکھے اور اپنے بچّہ کو سکھلائے
ترقیم عوامۃ: 26843 ترقیم الشثری: -- 28002
٢٨٠٠٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن عمير عن مصعب بن سعد عن سعد قال: قال: يا بني تعلموا الرمى، فإنه (١) خير لعبكم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: زيادة (من).
(٢) صحيح.
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے! تیر اندازی سیکھو، اس لیے کہ یہ تمہارا بہترین کھیل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28002، ترقيم محمد عوامة 26843)
ترقیم عوامۃ: 26844 ترقیم الشثری: -- 28003
٢٨٠٠٣ - حدثنا عبد الاعلى عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن رافع ابن سالم الفزاري قال: مر عمر بن الخطاب بنا فقال: ارموا فإن الرمي عدة وجلادة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة رافع بن سالم الفزاري.
حضرت رافع بن سالم فزاری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب ہمارے پاس سے گزرے تو ارشاد فرمایا: کہ تیر اندازی کرو، اس لیے کہ تیر اندازی دشمن کے خلاف تیاری اور ہمت و استقلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28003، ترقيم محمد عوامة 26844)
ترقیم عوامۃ: 26845 ترقیم الشثری: -- 28004
٢٨٠٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله بن موسى عن طلحة بن يحيى عن ابي بردة قال: قال سعيد بن (العاص) (١) : إذا علمت ولدي القرآن واحججته وزوجته، فقد قضيت حقه، وبقي حقي عليه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط، م]: (العاصي).
(٢) حسن؛ طلحة بن يحيى صدوق.
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن عاصی نے ارشاد فرمایا: کہ جب میں نے اپنے بچہ کو قرآن سکھلا دیا اور میں نے اس کو حج کروا دیا اور اس کا نکاح کرو ا دیا تو میں نے اس کا حق ادا کردیا اور اس پر میرا حق باقی رہ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28004، ترقيم محمد عوامة 26845)
ترقیم عوامۃ: 26846 ترقیم الشثری: -- 28005
٢٨٠٠٥ - حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سلمان عن ليث عن مجاهد قال: لا تحضر الملائكة شيئا من لهوكم غير الرهان والرمي، نعم ملتهى المؤمن (القوس) (٢) والنبل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عبد الرحمن).
(٢) في [ث]: (الفرس).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: کہ فرشتے تمہارے کھیلوں میں حاضر نہیں ہوتے سوائے دوڑ اور تیر اندازی کے۔ مومن کا بہترین کھیل تیر اور کمان کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28005، ترقيم محمد عوامة 26846)