مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
205. من قال: لا تسب أحدا ولا تلعنه
جو یوں کہے: تم کسی کو گالی مت دو اورنہ کسی کو لعنت کرو
ترقیم عوامۃ: 27106 ترقیم الشثری: -- 28274
٢٨٢٧٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن (ابي) (١) غفار عن ابي تميمة الهجيمي عن ابي جري الهجيمي قال: اتيت رسول الله ﷺ قال: قلت: انت رسول الله؟ قال:"نعم"، قال: قلت: يا رسول الله اعهد إلي، قال:"لا (تسب) (٢) احدا"، قال: فما سببت احدا: عبدا ولا حرا ولا شاة ولا بعيرا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [خ]، وفي [أ، ح، هـ]: (ابن).
(٢) في [ث]: (تسبن).
(٣) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه أحمد (٢٠٦٣٥)، وأبو داود (٤٠٨٤)، وابن أبي عاصم (١١٨٣)، والدولابي (١/ ٢٠٠)، والطبراني (٦٣٨٥)، والبيهقي (١٠/ ٢٣٦)، وبنحوه النسائي في الكبرى (٩٦٩٦)، وابن المبارك في الزهد (١٠١٧)، وهناد (٨٤١)، والخطابي في غريب الحديث (١/ ١٥٧)، وابن قانع (١/ ٢٨٦)، والمزي (١٩/ ٢٧٠).
حضرت ابوجُری ّ ھجیمی فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور میں نے پوچھا: کیا آپ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے کوئی وصیت فرما دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی کو گالی مت دو، آپ فرماتے ہیں: پھر میں نے کسی کو گالی نہیں دی، نہ غلام کو نہ کسی آزاد کو، نہ کسی بکری اور نہ ہی کسی اونٹ کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28274، ترقيم محمد عوامة 27106)
ترقیم عوامۃ: 27107 ترقیم الشثری: -- 28275
٢٨٢٧٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد (بن) (١) إبراهيم عن حميد بن عبد الرحمن عن عبد الله بن عمرو عن النبي ﷺ قال:"إن اكبر الذنب عند الله ان يسب الرجل والديه"، قالوا: وكيف يسب الرجل والديه؟ قال:"يسب ابا الرجل فيسب اباه، ويسب امه فيسب امه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، م]: (عن).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٧٣)، ومسلم (٩٠).
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔ صحابہ نے عرض کیا: آدمی کیسے اپنے والدین کو گالی دے سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ کسی آدمی کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ بدلے میں اس کے باپ کو گالی دیتا ہے۔ یہ کسی آدمی کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ بدلہ میں اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28275، ترقيم محمد عوامة 27107)
ترقیم عوامۃ: 27108 ترقیم الشثری: -- 28276
٢٨٢٧٦ - حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن ابيه يبلغ به النبي ﷺ قال: كان (من) (١) اريى الربا تفضل الرجل في عرض اخيه بالشتم، وإن اكبر الكبائر شتم الرجل والديه"، قيل: يا رسول الله وكيف يشتم والديه؟ قال:"يسب الناس فيستسب (لهما) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (من) من: [جـ، ز، م].
(٢) في [ب]: (بهما)، وفي [ط، هـ]: (الناس بهما).
(٣) مرسل؛ أبو نجيح ليس صحابيًا، أخرجه ابن أبي الدنيا في الصمت (١٧٤)، وورد من حديث ابن أبي نجيح عن أبيه عن قيس بن سعد، أخرجه البزار (٣٧٤٣)، والطبراني (١٨/ [٨٩٩]).
حضرت ابو نجیع فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک برا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت خراب کرنے میں حد سے گزر جائے اور سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔ پوچھا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیسے کوئی اپنے والدین کو گالی دے سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگوں کو گالی دیتا ہے تو وہ جواباً اس کے والدین کو گالی دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28276]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28276، ترقيم محمد عوامة 27108)
ترقیم عوامۃ: 27109 ترقیم الشثری: -- 28277
٢٨٢٧٧ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم قال: ما رايت ابا وائل (سب) (١) شيئا قط إلا انه (ذكر) (٢) الحجاج مرة فقال: اللهم اطعمه طعاما من ضريع لا يسمن (و) (٣) لا يغني من جوع، ثم قال: إن كان احب إليك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط، هـ]: (ساب).
(٢) في [هـ]: (ذكره).
(٣) سقط من: [هـ].
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی حضرت ابو وائل کو گالی دیتے ہوئے نہیں دیکھا مگر حجاج بن یوسف کا ذکر کرتے ہوئے ایک مرتبہ آپ نے کہا: اے اللہ! تو اس کو خار دار درخت کا کھانا کھلا دے۔ نہ یہ موٹا ہو اور نہ ہی اس کی بھوک مٹے۔ پھر آپ نے فرمایا: اگرچہ وہ تجھے پسند ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28277، ترقيم محمد عوامة 27109)