مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
71. في سن العبد وجراحه
غلام کے دانت اور زخم کی دیت
ترقیم عوامۃ: 27788 ترقیم الشثری: -- 28990
٢٨٩٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن النهاس بن (قهم) (١) عن عطاء: في موضحة العبد نصف عشر ثمنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، م]: (فهم).
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ غلام کے سر یا چہرہ پر ایسا زخم جو ہڈی کو واضح کردے تو اس میں اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28990، ترقيم محمد عوامة 27788)
ترقیم عوامۃ: 27789 ترقیم الشثری: -- 28991
٢٨٩٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١) : عن زكريا عن الشعبي في موضحة العبد نصف عشر ثمنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، م، ك]: (قال).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ غلام کے ”موضحہ“ میں اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28991، ترقيم محمد عوامة 27789)
ترقیم عوامۃ: 27790 ترقیم الشثری: -- 28992
٢٨٩٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن اشعث عن الشعبي عن شويح قال: قضى في سن العبد وموضحته على قدر قيمته من ثمنه نصف عشر قيمته كنحو من دية الحر في السن والموضحة.
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ قاضی شریح نے غلام کے دانت اور سر یا چہرے کے زخم میں اس غلام کی قیمت کے بقدر دیت کا فیصلہ فرمایا یعنی اس کی قیمت کا بیسواں حصہ جیسا کہ آزاد آدمی کے دانتوں اور سر یا چہرہ کے زخم میں کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28992، ترقيم محمد عوامة 27790)
ترقیم عوامۃ: 27791 ترقیم الشثری: -- 28993
٢٨٩٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن (الشعبي عن) (١) شريح بنحو ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت شعبی حضرت قاضی شریح سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28993، ترقيم محمد عوامة 27791)
ترقیم عوامۃ: 27792 ترقیم الشثری: -- 28994
٢٨٩٩٤ - حدثنا ابو بكر قال. حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: جراحة العبد من ثمنه كجراحة (الحر) (١) من ديته: العشر ونصف العشر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، م].
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ غلام کے زخم کا بدلہ اس کی قیمت کے حساب سے یہ بعینہ اسی طرح ہے کہ جیسے آزاد آدمی کے زخم کا بدلہ اس کی دیت کا حساب سے ہوتا ہے یعنی دسواں اور بیسواں حصہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28994، ترقيم محمد عوامة 27792)
ترقیم عوامۃ: 27793 ترقیم الشثری: -- 28995
٢٨٩٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: عقل العبد في ثمنه.
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ غلام کی دیت ا س کے ثمن کے حساب سے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28995، ترقيم محمد عوامة 27793)
ترقیم عوامۃ: 27794 ترقیم الشثری: -- 28996
٢٨٩٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: جراحة العبد (في ثمنه مثل جراحة) (١) الحر في ديته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (كجراحة).
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ غلام کے زخم کا بدلہ اس کی قیمت کے حساب سے یہ بالکل اسی طرح ہے کہ جیسے آزاد آدمی کا بدلہ اسکی دیت کے حساب سے اور زہری فرماتے ہیں کہ لوگوں کا قول ہے کہ یہ غلام تو ایک مال ہے لہذا اس کی قیمت میں جتنی کمی واقع ہوگی اسی کے حسا ب سے دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28996، ترقيم محمد عوامة 27794)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28997
٢٨٩٩٧ - (و) (١) قال الزهري: قال (اناس) (٢) : إنما هو (مال) (٣) فعلى قدر ما انتقص من ثمنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م، ك]: زيادة (و).
(٢) في [أ، ب، ط]: (إياس).
(٣) في [ط]: (قال).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28997، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 27795 ترقیم الشثری: -- 28998
٢٨٩٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن ايوب عن ابن سيرين قال: تجري جراحات العبيد على ما (يجري) (١) عليه جراحات الاحرار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (وتجري).
حضرت ابن سیرین کا ارشاد ہے کہ غلاموں کے زخموں کے احکام اسی بنیاد پر جاری ہوتے ہیں کہ جس بنیاد پر آزاد آدمیوں کے زخموں کے احکام جاری ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28998، ترقيم محمد عوامة 27795)
ترقیم عوامۃ: 27796 ترقیم الشثری: -- 28999
٢٨٩٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن ابي حرة عن الحسن في حر اصاب من عبد شيئا قال: يرد على مولاه ما نقص من ثمنه.
حضرت حسن کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی آزاد کسی غلام کو نقصان پہنچائے تو مالک کو اتنا مال ادا کرے گا جتنا ا کی قیمت میں سے کم ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28999، ترقيم محمد عوامة 27796)