مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
77. في جنين الحرة
آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ضائع کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27835 ترقیم الشثری: -- 29041
٢٩٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ قضى في الجنين (١) : عبدا (٢) او امة فقال:"الذي قضي عليه (ايعقل) (٣) من (لا) (٤) شرب ولا اكل، ولا صاح (فإن استهل) (٥) ومثل ذلك بطل" (٦) ، فقال رسول الله ﷺ:"إن هذا (ليقول) (٧) (بقول) (٨) شاعر، فيه غرة: عبد او امة" (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بغرة).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (عبد).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (العقل).
(٤) في [ط]: (إلا).
(٥) في [أ، هـ]: (واستهل)، في [ط]: (واسهل).
(٦) في [جـ، ك]: بدون نقط، وفي [س]: (يطل).
(٧) في [أ]: (بيقول)، وفي [ط، هـ]: (يقول).
(٨) سقط من: [ط].
(٩) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه البخاري (٥٧٥٩)، ومسلم (١٦٨١)، وأحمد (٥٦٥٥).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ساقط کرنے کی صورت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس شخص کے خلاف فیصلہ فرمایا تھا وہ کہنے لگا: کیا اس کی دیت دی جائے گی جس نے نہ کچھ پیا اور نہ ہی کچھ کھایا اور نہ ی وہ زور سے چیخا؟ اس جیسا خون تو رائیگاں جاتا ہے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا یہ شخص تو شاعر جیسی بات کررہا ہے بہر حال پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کرنے کی صورت میں غرہ یعنی ایک غلام یا باندی دینا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29041، ترقيم محمد عوامة 27835)
ترقیم عوامۃ: 27836 ترقیم الشثری: -- 29042
٢٩٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن ابيه عن المسور بن مخرمة قال: استشار عمر بن الخطاب في إملاص المراة فقال المغيرة بن ⦗١٢٧⦘ شعبة: شهدت النبي ﷺ قضى فيه (بغرة) (١) عبد او امة قال: فقال (له) (٢) عمر: ائتني بمن (شهد) (٣) معك، فشهد له محمد بن مسلمة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بعزة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (يشهد).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٨٣)، وأحمد (١٨٢١٣)، وأصله عند البخاري (٦٩٠٨).
حضرت مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب لوگوں سے عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو ولادت سے پہلے ہلاک کردینے کے بارے میں مشورہ کررہے تھے کہ اس صورت میں کیا دیت ہوگی؟ تو حضرت مغیرہ بن شعبہ فرمانے لگے: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس معاملہ میں غرہ یعنی ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تھا، حضرت عمر نے ان سے فرمایا تم کوئی ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ اس فیصلہ کی گواہی دے تو حصرت محمد بن مسلمہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29042، ترقيم محمد عوامة 27836)
ترقیم عوامۃ: 27837 ترقیم الشثری: -- 29043
٢٩٠٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الملك عن عطاء قال: قال رسول الله ﷺ:"في الجنين (غرة) (١) عبد او امة او بغل" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عزة).
(٢) مرسل؛ عطاء تابعي.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کردینے کی صورت میں غرہ یعنی ایک غلام یا باندی یا خچر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29043، ترقيم محمد عوامة 27837)
ترقیم عوامۃ: 27838 ترقیم الشثری: -- 29044
٢٩٠٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه قال: فيه عبد او امة او فرس.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کردینے کی صورت میں ایک غلام یا باندی یا گھوڑا ادا کرنا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29044، ترقيم محمد عوامة 27838)
ترقیم عوامۃ: 27839 ترقیم الشثری: -- 29045
٢٩٠٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: غرة عبد او امة لامه او لاقرب الناس منه.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا کہ غرہ سے مراد ایک غلا م یا باندی ہے جو اس ہلاک ہونے والے بچہ کی ماں یا اس کے قریبی رشتہ دار کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29045، ترقيم محمد عوامة 27839)
ترقیم عوامۃ: 27840 ترقیم الشثری: -- 29046
٢٩٠٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن اشعث عن ابن سيرين والحكم قالا: جنين الحرة عبد او امة.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین اور حضر ت حکم ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: آزاد عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کردینے کی صورت میں ایک غلام یا باندی دینا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29046، ترقيم محمد عوامة 27840)
ترقیم عوامۃ: 27841 ترقیم الشثری: -- 29047
٢٩٠٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن قيس عن (الشعبي) (١) (في) (٢) رجل ضرب بطن امراته فاسقطت قال: عليه غرة يرثها و (ترثه) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [ك]: (عن).
(٣) في [هـ]: (يديه).
حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ایسے شخص کے بارے میں جس نے کسی عورت کے پیٹ پر ضرب لگا کر اس کے حمل کو ساقط کردیا ہو۔ آپ نے یوں ارشاد فرمایا: اس شخص پر غرہ یعنی ایک غلام یا باندی لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29047، ترقيم محمد عوامة 27841)
ترقیم عوامۃ: 27842 ترقیم الشثری: -- 29048
٢٩٠٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ليث عن طاوس ومجاهد (قالا) (١) : في الغرة عبد او امة او فرس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس اور حضر ت مجاہد ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا! غرہ سے مراد غلام یا باندی یا گھوڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29048، ترقيم محمد عوامة 27842)
ترقیم عوامۃ: 27843 ترقیم الشثری: -- 29049
٢٩٠٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ليث عن مجاهد قال: عبد او امة او فرس.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس اور حضر ت مجاہد ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا! غرہ سے مراد غلام یا باندی یا گھوڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29049، ترقيم محمد عوامة 27843)
ترقیم عوامۃ: 27844 ترقیم الشثری: -- 29050
٢٩٠٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: في امراة شربت دواء فاسقطت، قال: (تعتق) (١) رقبة وتعطي اباه غرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تعنق).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ایسی عورت کے بارے میں جس نے دوا پی کر اپنا حمل ساقط کردیا۔ آپ نے یوں فرمایا! کہ وہ عورت غلام آزاد کرے گی اور اس بچہ کے والد کو غرہ یعنی غلام یا باندی دے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29050، ترقيم محمد عوامة 27844)