🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. في الغلام يسرق أو يأتي الحد
اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28735 ترقیم الشثری: -- 30018
٣٠٠١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابي حصين عن عبد الله قال: (اتي عثمان بغلام قد سرق فقال: انظروا) (١) إلى مؤتزره هل انبت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [ب].
(٢) منقطع؛ عبد اللَّه بن عبيد بن عمير لم يدرك عثمان.

حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے پاس ایک لڑکا لایا گیا جس نے چوری کی تھی۔ آپ نے فرمایا: اس کی ازار میں دیکھو کیا بال اگ آئے ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30018، ترقيم محمد عوامة 28735)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28736 ترقیم الشثری: -- 30019
٣٠٠١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان و (مسعر) (١) عن ابي حصين عن عبد الله بن عبيد بن عمير عن (عثمان) (٢) بمثله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (مسروق).
(٢) بياض في: [جـ].
(٣) منقطع؛ عبد اللَّه بن عبيد بن عمير لم يدرك عثمان.

حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر سے بھی حضرت عثمان کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30019، ترقيم محمد عوامة 28736)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28737 ترقیم الشثری: -- 30020
٣٠٠٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن إسماعيل بن امية عن (محمد ⦗٣٥١⦘ ابن) (١) يحيى (بن حبان) (٢) قال: (ابتهر) (٣) غلام منا في (شعره) (٤) بامراة (فرفع إلى عمر فشك فيه) (٥) (فنظر إليه) (٦) فلم يوجد انبت فقال: لو وجدتك انبت لجلدتك -او لحددتك (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، خ، ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) أي: قذف، وفي [أ، ب، ط]: (انتهر).
(٤) في [ط، هـ]: (شعر).
(٥) بياض في: [جـ].
(٦) في [أ، ب]: (فنظر فيه)، وسقط من: [هـ].
(٧) منقطع، محمد بن يحيى بن حبان لم يدرك عمر.

حضرت محمد بن یحییٰ بن حیان فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک لڑکے نے ایک عورت کے خلاف جھوٹا دعویٰ کیا پس یہ معاملہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ کو اس میں شک ہوا تو آپ نے اس کی طرف دیکھاتو انہیں لگا کہ یہ لڑکا ابھی پختہ نہیں ہوا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا: اگر میں تمہیں پختہ اور مضبوط دیکھتا تو میں ضرور تمہیں کوڑے لگاتا یا ضرور تمہیں سزا دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30020، ترقيم محمد عوامة 28737)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28738 ترقیم الشثری: -- 30021
٣٠٠٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية (عن حميد عن) (١) انس ان ابا بكر اتي بغلام قد سرق، فلم يتبين احتلامه فشبره فنقص انملة (فتركه) (٢) فلم يقطعه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: بياض، وسقط من: [أ، ب، ط].
(٢) بياض في: [أ، جـ]، وسقط من: [أ، ب، ط].
(٣) صحيح.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کے پاس ایک لڑکے کو لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس اس کا بالغ ہونا ظاہر نہ ہوا تو آپ نے اس کو ناپا تو انگلی کی ایک گرہ کم نکلا آپ اس کو چھوڑ دیا اور اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30021، ترقيم محمد عوامة 28738)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28740 ترقیم الشثری: -- 30022
٣٠٠٢٢ - [ (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا) (١) محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن ابي مليكة قال: اتي ابن الزبير بعبد لعمر بن ابي ربيعة سرق، فامر به فشبر وهو وصيف فبلغ ستة اشبار فقطعه] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [أ، ب، ط].
(٢) تأخر هذا الخبر عن الذي بعده في [ط، هـ].
(٣) صحيح؛ صرح ابن جريج بالسماع عند عبد الرزاق (١٨٧٣٧)، ومسدد كما في المطالب (١٨٦٩).

حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر کہ پاس عمر بن ابی ربیعہ کا ایک غلام لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کو ناپا گیا تو وہ نو عمر لڑکا تھا اور چھ بالشت تک پہنچ چکا تھا پس آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30022، ترقيم محمد عوامة 28740)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28739 ترقیم الشثری: -- 30023
٣٠٠٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي قال: إذا بلغ الغلام (خمسة اشبار اقتص منه واقتص له) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.

حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب لڑکا پانچ بالشت تک پہنچ جائے تو اس سے قصاص لیا جائے گا اور اس کے لیے قصاص لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30023، ترقيم محمد عوامة 28739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28741 ترقیم الشثری: -- 30024
٣٠٠٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن همام عن قتادة ان عمر بن عبد العزيز والحسن كانا لا يقيمان على الغلام حدا حتى يحتلم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تقدم هذا الخبر في: [جـ].
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت حسن بصری یہ دونوں حضرات لڑکے پر حد قائم نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30024، ترقيم محمد عوامة 28741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28742 ترقیم الشثری: -- 30025
٣٠٠٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء في الصبي يسرق، قال: لا قطع عليه حتى يحتلم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسے بچہ کے بارے میں مروی ہے جو چوری کرتا ہو آپ نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے اور حضرت عمرو بن دینار نے ارشاد فرمایا: میری یہ رائے نہیں کہ اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30025، ترقيم محمد عوامة 28742)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30026
٣٠٠٢٦ - وقال عمرو بن دينار: ما ارى عليه قطعا.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30026، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28743 ترقیم الشثری: -- 30027
٣٠٠٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين (عن حسن) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: لا يقطع حتى يعقل -يعني يحتلم-.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشادفرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا یہاں تک کہ وہ عقلمند ہوجائے یعنی بالغ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30027، ترقيم محمد عوامة 28743)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں