🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

75. (في) الرجل يقع على جارية امرأته
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29126 ترقیم الشثری: -- 30436
٣٠٤٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابي بشر (عن) (١) حبيب بن سالم ان رجلا وقع بجارية امراته فاتت امراته النعمان بن بشير فاخبرته فقال: اما إن عندي في (ذلك) (٢) (خبرا شافيا) (٣) (احدثه) (٤) عن رسول الله ﷺ: إن كنت اذنت له جلدته مائة، وإن كنت لم تاذني له رجمته (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (بن).
(٢) في [جـ]: (هذا).
(٣) في [أ، ز، ط]: (خبر شافي).
(٤) سقط من: [أ، ط، هـ]، وفي [جـ]: (أخذته).
(٥) منقطع، بين أبي بشر وحبيب خالد بن عرفطة مجهول، أخرجه أحمد (١٨٤٤٦)، وأبو داود (٤٤٥٨)، والترمذي (١٤٥٢)، وابن ماجه (٢٥٥١)، والنسائي ٦/ ١٢٤، والحاكم ٤/ ٣٦٥، والدارمي (٢٣٢٩)، والطيالسي (٧٩٦)، وسعيد بن منصور (٢٢٥٧)، والطحاوي ٣/ ١٤٥، والبيهقي ٨/ ٢٣٩، والبزار (٣٢٣٩).

حضرت حبیب بن سالم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی سو اس کی بیوی حضرت نعمان بن بشیر کے پاس آئی اور آپ کو اس بارے میں خبر دی آپ نے فرمایا: بیشک اس بارے میں میرے پاس ایک مکمل خبر ہے جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے بیان کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ: اگر تو نے اس کو اجازت دی ہے تو میں اسے سو کوڑے ماروں گا، اور اگر تو نے اس کو اجازت نہیں دی تو میں اسے سنگسار کردوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30436، ترقيم محمد عوامة 29126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29127 ترقیم الشثری: -- 30437
٣٠٤٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن عكرمة قال: جاءت امراة إلى علي (فقالت) (١) : إن زوجي وقع على وليدتي، فقال: إن تكوني ⦗٤٣٤⦘ صادقة رجمناه، وإن تكوني كاذبة جلدناك، ثم (تضرب) (٢) الناس حتى اختلطوا، فذهبت المراة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقال).
(٢) في [أ، هـ]: (تصبرت).
(٣) صحيح.

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی، میرے شوہر نے میری باندی سے وطی کرلی ہے آپ نے فرمایا: اگر تو سچی ہے تو میں اسے سنگسار کروں گا اور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے کوڑے ماروں گا۔ لوگ اس بارے میں اضطراب کا شکار ہوئے اور ایک دوسرے سے الجھنے لگے اور وہ عورت چلی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30437، ترقيم محمد عوامة 29127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29128 ترقیم الشثری: -- 30438
٣٠٤٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن مبارك بن عمارة قال: جاءت امراة إلى علي فقالت: يا ويلها، إن زوجها وقع على جاريتها، فقال: إن كنت صادقة رجمناه، وإن (كنت) (١) كاذبة جلدناك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (تكون).
(٢) مجهول؛ لجهالة مبارك بن عمارة.

حضرت مبارک بن عمارہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آ کر کہنے لگی: ہائے افسوس! میرے شوہر نے میری باندی سے وطی کرلی ہے آپ نے فرمایا: اگر تو سچی ہے تو میں اس کو سنگسار کروں گا اور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے کوڑے ماروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30438، ترقيم محمد عوامة 29128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29129 ترقیم الشثری: -- 30439
٣٠٤٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن مكحول قال: قال (عمر) (١) : لا اؤتى برجل وقع على جارية امراته إلا فعلت وفعلت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (غندرة).
(٢) منقطع؛ مكحول لا يروي عن عمر.

حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: میرے پاس کوئی بندہ نہ لایا جائے جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کی ہو ورنہ میں اس کے ساتھ ایسا اور ایسا معاملہ کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30439، ترقيم محمد عوامة 29129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29130 ترقیم الشثری: -- 30440
٣٠٤٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين كانا إذا سئلا عن الرجل (يقع) (١) على جارية امراته (يتلوان) (٢) هذه الآية: ﴿والذين هم لفروجهم حافظون (٥) إلا على ازواجهم او ما ملكت ايمانهم فإنهم غير ملومين﴾ [المؤمنون: ٥ - ٦] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يقطع).
(٢) في [أ، ب، ط]: (يتلو).

حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین سے اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلے تو ان دونوں حضرا ت نے اس آیت کی تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وہ سوائے اپنی بیویوں اور باندیوں کے کہیں نہیں جاتے۔ اس بارے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30440، ترقيم محمد عوامة 29130)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29131 ترقیم الشثری: -- 30441
٣٠٤٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (بشير) (١) بن (سلمان) (٢) قال: ⦗٤٣٥⦘ سمعت إبراهيم يقول: (يعزر) (٣) ولا حد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (بشر).
(٢) في [أ، هـ]: (سليمان).
(٣) في [جـ، م، ك]: (تعزير).

حضرت بشیر بن سلمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: حد سے کم سزا ہوگی حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30441، ترقيم محمد عوامة 29131)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29132 ترقیم الشثری: -- 30442
٣٠٤٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن سماك عن معبد وعبيد (ابني) (١) حمران عن ابن مسعود انه ضربه دون الحد (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ر]: (بني).
(٢) مجهول؛ لجهالة معبد وعبيد.

حضرت معبد اور حضرت عبید بنی حمران دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اس پر حد سے کم سزا لگائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30442، ترقيم محمد عوامة 29132)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29133 ترقیم الشثری: -- 30443
٣٠٤٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش (عن إبراهيم) (١) قال: قال علقمة: ما ابالي وقعت على جارية امراتي او جارية عوسجة رجل من الحي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشاد فرمایا: میں پروا نہیں کرتا کہ میں اپنی بیوی کی باندی سے وطی کروں یا عوسجہ کی باندی سے (ان کے قبلہھ کا ایک آدمی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30443، ترقيم محمد عوامة 29133)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29134 ترقیم الشثری: -- 30444
٣٠٤٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة في رجل ياتي جارية امراته انه قال: ما ابالي اتيتها او جارية من الطريق.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی تھی۔ آپ نے فرمایا: میں پروا نہیں کرتا میں اس سے وطی کروں یا راہ چلتی باندی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30444، ترقيم محمد عوامة 29134)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29135 ترقیم الشثری: -- 30445
٣٠٤٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن قال: عليه الحد.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس پر حد جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30445، ترقيم محمد عوامة 29135)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں