كِتَاب الرِّضَاعِ رضاعت کے احکام و مسائل The Book of Suckling 11. باب الْعَمَلِ بِإِلْحَاقِ الْقَائِفِ الْوَلَدَ: باب: قائف کی بات کا اعتبار کرنا الحاق ولد میں۔ Chapter: Detecting relationships from physical features لیث نے ہمیں ابن شہاب سے حدیث بیان کی، انہوں نے عروہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوش خوش میرے پاس تشریف لائے، آپ کے چہرے (پیشانی) کے خطوط چمک رہے تھے، آپ نے فرمایا: "تم نے دیکھا نہیں کہ ابھی ابھی (بنو مدلج کے قیافہ شناس) مُجزز نے زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے، اور کہا ہے: ان قدموں میں سے ایک (قدم) دوسرے میں سے ہے۔" (ایک بیٹے کا ہے، دوسرا باپ کا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس خوش و خرم تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کے خطوط دمک رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ مجزز نے ابھی زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ تعلیٰ عنہ کو دیکھ کر کہا، یہ قدم ایک دوسرے کا جز اور حصہ ہیں۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
وحدثني عمرو الناقد ، وزهير بن حرب ، وابو بكر بن ابي شيبة ، واللفظ لعمرو، قالوا: حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن عروة ، عن عائشة ، قالت: دخل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم مسرورا، فقال: " يا عائشة، الم تري ان مجززا المدلجي دخل علي، فراى اسامة وزيدا، وعليهما قطيفة قد غطيا رءوسهما وبدت اقدامهما "، فقال: إن هذه الاقدام بعضها من بعض.وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو، قَالُوا: حدثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا، فقَالَ: " يَا عَائِشَةُ، أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ، فَرَأَى أُسَامَةَ وَزَيْدًا، وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا "، فقَالَ: إِنَّ هَذِهِ الْأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ. سفیان نے ہمیں زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوش خوش میرے پاس تشریف لائے۔ اور فرمایا: "عائشہ! کیا تم نے دیکھا نہیں کہ مجزز مدلجی میرے پاس آیا، اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا، ان دونوں پر ایک چادر تھی جس نے ان کے سروں کو ڈھانپا ہوا تھا اور ان کے پاؤں ننگے تھے تو اس نے کہا: بلاشبہ یہ قدم ایک دوسرے میں سے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس خوش خوش تشریف لائے۔ اور فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہیں معلوم ہوا ہے کہ میرے پاس مجزز مدلجی آیا اور اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا، انہوں نے اپنے سر ایک چادر سے ڈھانپا ہوا تھا اور ان کے پاؤں ننگے تھے۔ تو اس نے کہا، یہ پاؤں ایک دوسرے کا جز ہیں۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابراہیم بن سعد نے ہمیں زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک قیافہ شناس آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے، اسامہ بن زید اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہم (ایک چادر میں) لیٹے ہوئے تھے تو اس نے کہا: بلاشبہ یہ قدم ایک دوسرے میں سے ہیں۔ اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشی ہوئی اور آپ کو بہت اچھا لگا، آپ نے یہ بات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھی بتائی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، ایک قیافہ شناس، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں آیا، جبکہ اسامہ بن زید اور زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں لیٹے ہوئے تھے، تو اس نے کہا، یہ پاؤں ایک دوسرے کا جز ہیں، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اطلاع عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
یونس، معمر اور ابن جریج سب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ، ان (لیث، سفیان اور ابراہیم بھی سعد) کی حدیث کے ہم معنی روایت بیان کی اور (ابن وہب نے) یونس کی حدیث میں یہ اضافہ کیا: اور مجزز ایک قیافہ شاس تھا امام صاحب یہی روایت دو اور اساتذہ کی سندوں سے زہری کی سند ہی سے بیان کرتے ہیں، اور یونس کی حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ مجزز قیافہ شناس تھا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|