🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

120. ما يدعى به في الصلاة على الجنائز
جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30405 ترقیم الشثری: -- 31771
٣١٧٧١ - حدثنا (١) عفان بن مسلم قال: حدثنا ابو (عوانة) (٢) قال: حدثنا خالد عن عبد الله بن الحارث عن ابن (عمرو) (٣) بن غيلان عن ابي الدرداء انه كان يقول في الصلاة على الميت: اللهم اغفر (لاحيائنا) (٤) وامواتنا المسلمين، اللهم اغفر ⦗٣٤٣⦘ للمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات واصلح ذات بينهم، (والف) (٥) بين قلوبهم، واجعل قلوبهم على قلوب (اخيارهم) (٦) ، اللهم اغفر لفلان بن فلان ذنبه، والحقه بنبيه محمد ﷺ، اللهم ارفع درجته في (المهتدين) (٧) ، واخلفه في عقبه في الغابرين، واجعل كتابه في عليين، واغفر لنا وله يا رب العالمين، اللهم لا تحرمنا اجره ولا (تضلنا) (٨) بعده (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (طلحة عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (معاوية).
(٣) في [هـ]: (عمر وعن)، وفي [جـ]: (عمرو عن).
(٤) في [جـ، ك]: (لأحيانا).
(٥) في [ك]: (واللف).
(٦) في [ب، هـ]: (خيارهم).
(٧) في [ن]: (المهديين)، وفي [س]: (المتهدين).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (تفتنا).
(٩) مجهول؛ لجهالة ابن عمرو بن غيلان.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و بن غیلان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الداردائ نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھتے تھے: اے اللہ! تو بخش ہمارے زندہ اور مردہ مسلمانوں کو۔ اے اللہ! تو مؤمنند مردوں اور مؤمنین عورتوں کی بخشش فرما، اور مسلمانوں مردوں اور مسلمان عورتوں کی بھی، اور ن کے آپس کے معاملات کو درست فرما، اور ان کے دلوں کو ان کے بہترین لوگوں کے دلوں جیسا بنا دے، اے اللہ! فلاں بن فلاں کے گناہوں کی بخشش فرما اور اس کو اپنے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ملا دے۔ اے اللہ! ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کے درجہ کو بلند فرما، اور اس پیچھے رہ جانے والے باقی ماندہ لوگوں میں تو اس کا جانشین بن جا، اور اس کے نامۂ اعمال کو علیین میں رکھ دے، تمام جہانوں کے پروردگار ہماری اور اس کی مغفرت فرما دے، اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد گمراہی میں مت ڈال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31771، ترقيم محمد عوامة 30405)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30406 ترقیم الشثری: -- 31772
٣١٧٧٢ - حدثنا ابو اسامة عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر انه كان يقول في الجنازة إذا صلى عليه: اللهم بارك فيه وصل عليه واغفر له واورده حوض رسولك ﷺ، قال في قيام كبير وكلام كثير (لم) (١) افهم منه غير هذا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) صحيح.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی پر جنازے کی نماز پڑھتے تو یوں دعا فرماتے! اے اللہ! اس میں برکت عطا فرما اور اس پر رحمت بھیج۔ اور اس کی مغفرت فرما۔ اور اس کو اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوض کوثر میں وارد کر۔ راوی کہتے ہیں، بڑے قیام اور زیادہ کلام مں ھ سے میں اس کے علاوہ کچھ نہ سمجھ سکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31772، ترقيم محمد عوامة 30406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30407 ترقیم الشثری: -- 31773
٣١٧٧٣ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) عن عبد الرحمن (بن) (٢) ابي عوف (٣) عن ابن (لحي) (٤) الهوزني انه شهد جنازة شرحبيل بن (السمط) (٥) فقدم عليها حبيب بن مسلمة الفهري فاقبل علينا كالمشرف علينا من طوله فقال: اجتهدوا ⦗٣٤٤⦘ لاخيكم في الدعاء وليكن مما تدعون له: اللهم اغفر لهذه النفس (الحنيفية) (٦) واجعلها (في) (٧) الذين تابوا واتبعوا سبيلك، وقها عذاب الجحيم واستنصروا (الله) (٨) على عدوكم (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك، هـ]: (جرير).
(٢) في [أ، ب]: (عن).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط]: زيارة (عن ابن أبي عوف).
(٤) في [هـ]: (يحيى)، وفي [ط]: (طي).
(٥) في [ك]: (سمط).
(٦) في [هـ]: (الحنيفة)، وفي [أ، ب، ط]: (الحنفية).
(٧) في [ط، هـ]: (من).
(٨) سقط من: [جـ، ط، ك].
(٩) صحيح.

حضرت عبد الرحمن بن ابی عوف فرماتے ہیں کہ حضرت ابو لحی ّ الھوزنی، شرحبیل بن السمط کے جنازہ میں حاضر ہوئے۔ تو جنازہ پر حبیب بن مسلمہ فہری کو آگے کردیا گیا، پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوا جیسا کہ کسی لمبائی سے ہماری طرف آ رہا ہو، تو آپ نے فرمایا: تم اپنی بھائی کے لیے دعا میں کوشش کرو۔ اور تم ہو جاؤ اس کے لیے یوں دعا کرنے والے، اے اللہ! تو اس پاکباز مسلمان کی مغفرت فرما۔ اور تو بنا دے اسے ان لوگوں میں سے جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ کی پیروی کی۔ اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ اور تم لوگ اپنے دشمن کے برخلاف مدد مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31773، ترقيم محمد عوامة 30407)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں