🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. باب فَضْلِ عِتْقِ الْوَالِدِ:
باب: باپ کو آزاد کرنے کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1510 ترقیم شاملہ: -- 3799
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَجْزِي وَلَدٌ وَالِدًا، إِلَّا أَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوكًا، فَيَشْتَرِيَهُ فَيُعْتِقَهُ "، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ: وَلَدٌ وَالِدَهُ.
ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے کہا: ہمیں جرید نے سہیل سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد (ابوصالح سمان) سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بیٹا والد کا حق ادا نہیں کر سکتا، الا یہ کہ اسے غلام پائے، اسے خریدے اور آزاد کر دے۔ ابن ابی شیبہ کی روایت میں: کوئی بیٹا اپنے والد کا کے الفاظ ہیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِتْقِ/حدیث: 3799]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹا باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا، الا یہ کہ وہ اسے کسی ملکیت میں پائے اور اسے خرید کر آزاد کر دے۔ ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے، «وَلَدٌ وَالِدَهُ» بیٹا اپنے والد کو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِتْقِ/حدیث: 3799]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1510
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1510 ترقیم شاملہ: -- 3800
وحَدَّثَنَاه أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالُوا: وَلَدٌ وَالِدَهُ.
وکیع، عبداللہ بن نمیر اور ابواحمد زبیری سب نے سفیان سے، انہوں نے سہیل سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی اور ان سب نے بھی کوئی بیٹا اپنے والد کا کے الفاظ کہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِتْقِ/حدیث: 3800]
امام صاحب رحمہ اللہ اپنے تین اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، سب نے «وَلَدَ وَالِدًا» بیٹا، باپ۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِتْقِ/حدیث: 3800]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1510
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں