مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
102. مملوك (تزوج) حرة ثم إنه أعتق بعد ما ولدت له أولادا، لمن يكون ولاء ولده؟
اس غلام کا بیان جو آزاد عورت سے نکاح کرے، پھر اولاد پیدا ہونے کے بعد مر جائے تو اس کی اولاد کی ولاء کس کے لئے ہو گی؟
ترقیم عوامۃ: 32188 ترقیم الشثری: -- 33684
٣٣٦٨٤ - حدثنا جرير عن منصور والاعمش عن إبراهيم عن عمر في المملوك تزوج الحرة فتلد له اولادا فيعتق، قال: يلحق به ولاء ولده (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.
ابراہیم حضرت عمر سے اس غلام کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو آزاد عورت سے نکاح کرے اور اس کی اولاد پیدا ہو اور وہ آزاد ہوجائے، فرمایا کہ اس کے ساتھ اس کی اولاد کی ولاء ملائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33684]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33684، ترقيم محمد عوامة 32188)
ترقیم عوامۃ: 32189 ترقیم الشثری: -- 33685
٣٣٦٨٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش (عن إبراهيم -قال الاعمش) (١) : اراه عن الاسود- قال عمر: إذا كانت الحرة تحت المملوك فولدت فولاء ولدها لموالي الام، فإذا اعتق الاب جر الولاء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح.
اعمش ابراہیم سے روایت کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسود سے یہ روایت کی ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا کہ جب آزاد عورت غلام کے ماتحت ہو اور اولاد جنے تو اس کی اولاد کی ولاء ماں کے موالی کے لئے ہے، جب باپ آزاد ہوگا تو ولاء کو کھینچ لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33685]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33685، ترقيم محمد عوامة 32189)
ترقیم عوامۃ: 32190 ترقیم الشثری: -- 33686
٣٣٦٨٦ - حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي عن عمر وعلي وعبد الله وزيد كانوا يقولون: إذا لحقته العتاقة وله اولاد من حرة جر ولاءهم (١) . - فقلت للشعبي: فالجد؟ قال: الجد يجر كما يجر الاب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ أشعث ضعيف، والشعبي لم يسمع من عمر.
شعبی حضرت عمر، علی رضی اللہ عنہ، عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے تھے کہ جب آدمی کو آزادی مل جائے اور اس کی آزاد عورت سے اولاد ہو تو وہ ان کی ولاء کو کھینچ لے گا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے شعبی سے کہا کہ دادا کا کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ دادا بھی اسی طرح ولاء کھینچ لیتا ہے جس طرح باپ کھینچ لیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33686، ترقيم محمد عوامة 32190)
ترقیم عوامۃ: 32191 ترقیم الشثری: -- 33687
٣٣٦٨٧ - حدثنا معتمر عن حجاج عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: يرجع الولاء إلى موالي الاب إذا اعتق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، والحارث ضعيف.
حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ولاء باپ کے موالی کی طرف لوٹتی ہے جب کہ اس کو آزاد کیا جائے، اور انہوں نے یہ بیان فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے اور شریح نے پہلے اس کے مطابق فیصلہ نہیں فرمایا تھا، پھر اس کے مطابق فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33687، ترقيم محمد عوامة 32191)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33688
٣٣٦٨٨ - وحدث ان عمر وعثمان قضيا به (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من عمر.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33688، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33689
٣٣٦٨٩ - وان شريحا لم يقض به ثم قضى به.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33689، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32192 ترقیم الشثری: -- 33690
٣٣٦٩٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن عروة عن ابيه ان مكاتبا للزبير تزوج ام ولد لرافع بن خديج، قال: فولدت اولادا ثم اعتق، فاختصم الزبير ورافع في ولائهم إلى عثمان فقضى بالولاء للزبير (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں حضرت زبیر کے ایک مکاتب نے حضرت رافع بن خدیج کی امّ ولد سے نکاح کیا، فرمایا کہ اس کے بعد اس نے بہت سے بچے جنے، پھر وہ آزاد ہوگیا، چناچہ حضرت زبیر اور رافع حضرت عثمان کے پاس فیصلہ لے کر گئے تو انہوں نے حضرت زبیر کے لئے ولاء کا فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33690، ترقيم محمد عوامة 32192)
ترقیم عوامۃ: 32193 ترقیم الشثری: -- 33691
٣٣٦٩١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن حميد الاعرج عن محمد بن إبراهيم التيمي ان عثمان بن عفان قضى بالولاء للزبير (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ التيمي لم يدرك عثمان.
محمد بن ابراہیم تیمی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان نے ولاء کا حضرت زبیر کے لئے فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33691، ترقيم محمد عوامة 32193)
ترقیم عوامۃ: 32194 ترقیم الشثری: -- 33692
٣٣٦٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن الشعبي عن الاسود عن عبد الله قال: إذا اعتق الاب جر الولاء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ جابر الجعفي ضعيف.
اسود حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب باپ آزاد ہوگا ولاء کو کھینچ لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33692]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33692، ترقيم محمد عوامة 32194)
ترقیم عوامۃ: 32195 ترقیم الشثری: -- 33693
٣٣٦٩٣ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا ابان بن صمعة عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا تزوج المملوك الحرة، فما جرى في الرحم، فولاؤه لموالي الام، فإذا اعتق اللاب جر الولاء] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه إسحاق بن منصور في مسائل أحمد ٢/ ٤٢٧ (٢٩٩١).
عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب غلام آزاد عورت سے نکاح کرے تو جو رحم سے پیدا ہوگا اس کی ولاء ماں کے موالی کے لئے ہوگی، جب باپ آزاد ہوگا ولاء کو کھینچ لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33693، ترقيم محمد عوامة 32195)