مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33414 ترقیم الشثری: -- 34938
٣٤٩٣٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن بن عبيد (العامري) (١) عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء والرزق ويصلون مع الناس، وكانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتي بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد، او قال: في السجن، ثم قال: يا ايها الناس ما ترون في قوم كانوا ياخذون معكم العطاء والرزق ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم، قال: لا، ولكن اصنع بهم كما صنعوا بابينا إبراهيم، فحرقهم بالنار (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (العامر).
(٢) منقطع؛ عبيد العامري لم يدرك ذلك.
حضرت عبید العامری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ تھے جو روزینہ اور عطیات لیتے تھے۔ اور لوگوں کے ساتھ تو نماز پڑھتے اور پوشیدگی میں بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے مسجد میں یا قید خانہ میں ڈال دیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے اس قوم کے بارے میں جو تمہارے ساتھ روزینہ اور عطیات لیتے ہیں اور ان بتوں کی پوجا کرتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: ان کو قتل کردیا جائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! لیکن میں ان کے ساتھ وہ معاملہ کروں گا جو انہوں نے ہمارے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو آگ میں جلا ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34938، ترقيم محمد عوامة 33414)
ترقیم عوامۃ: 33415 ترقیم الشثری: -- 34939
٣٤٩٣٩ - حدثنا البكراوي عن (عبيد الله) (١) بن عمر قال: كتب عمر بن عبد العزيز في قوم نصارى ارتدوا فكتب ان استتيبوهم، فإن تابوا وإلا فاقتلوهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبد اللَّه).
حضرت عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ان لوگوں کے بارے میں خط لکھا جو عیسائی تھے پھر وہ مرتد ہوگئے تو آپ رحمہ اللہ نے لکھا: ان سے توبہ طلب کرو۔ پس اگر توبہ کریں تو ٹھیک ورنہ ان کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34939، ترقيم محمد عوامة 33415)
ترقیم عوامۃ: 33416 ترقیم الشثری: -- 34940
٣٤٩٤٠ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في المرتد يستتاب، فإن تاب ترك وإن ابى قتل.
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے مرتد کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس سے توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ اور اگر وہ انکار کر دے تو اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34940، ترقيم محمد عوامة 33416)
ترقیم عوامۃ: 33417 ترقیم الشثری: -- 34941
٣٤٩٤١ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عمرو بن دينار في الرجل (كفر) (١) بعد إيمانه قال: سمعت عبيد بن عمير يقول: يقتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يكفر).
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمرو بن دینار نے میرے سامنے اس شخص کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرلے حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا: کہ اس شخص کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34941، ترقيم محمد عوامة 33417)
ترقیم عوامۃ: 33418 ترقیم الشثری: -- 34942
٣٤٩٤٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء في الإنسان يكفر بعد إيمانه: يدعى إلى الإسلام فإن ابى قتل.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے اس شخص کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرے یوں ارشاد فرمایا: اسے اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ انکار کر دے تو اس شخص کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34942، ترقيم محمد عوامة 33418)
ترقیم عوامۃ: 33419 ترقیم الشثری: -- 34943
٣٤٩٤٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن سعيد بن ابي بردة عن ابيه عن ابي موسى قال: بعثني رسول الله ﷺ انا ومعاذا إلى اليمن، قال: فاتاني (ذات) (١) يوم وعندي يهودي قد كان مسلما فرجع عن الإسلام إلى اليهودية فقال: لا انزل حتى تضرب عنقه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وأخرجه بنحوه البخاري (٧١٥٧)، ومسلم (١٧٣٣).
حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت معاذ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اس حال میں کہ میرے پاس ایک یہودی تھا جو مسلمان ہو اتھا پھر اسلام سے یہودیت کی طرف واپس لوٹ گیا۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ہرگز تمہارے ہاں نہیں اتروں گا یہاں تک کہ تم اس کی گردن مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34943، ترقيم محمد عوامة 33419)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34944
٣٤٩٤٤ - قال حجاج: وحدثني قتادة ان ابا موسى قد كان دعاه اربعين يوما.
حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ رحمہ اللہ نے مجھے بیان کیا کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اس یہودی کو چالیس دن تک دعوت دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34944، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 33420 ترقیم الشثری: -- 34945
٣٤٩٤٥ - (حدثنا) (١) عبد الرحيم بن سليمان عن شيبان النحوي عن يحيى بن ابي كثير عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان ان رسول الله ﷺ قال في آخر خطبة خطبها:"إن هذه القرية -يعني المدينة- لا يصلح فيها ملتان، فايما نصراني اسلم ثم تنصر فاضربوا عنقه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (حدثني).
(٢) مرسل؛ ابن ثوبان تابعي.
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری خطبہ دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ارشاد فرمایا: بیشک اس بستی میں یعنی مدینہ منورہ میں دو ملتیں نہیں رہ سکتیں۔ پس جو کوئی نصرانی اسلام قبول کرلے پھر وہ دوبارہ نصرانی بن جائے تو تم اس کی گردن مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34945، ترقيم محمد عوامة 33420)
ترقیم عوامۃ: 33421 ترقیم الشثری: -- 34946
٣٤٩٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمرو بن قيس عمن سمع إبراهيم يقول: يستتاب المرتد كلما ارتد.
حضرت عمرو بن قیس رحمہ اللہ اس شخص سے نقل فرماتے ہیں جس نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی جب بھی وہ ارتداد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34946، ترقيم محمد عوامة 33421)
ترقیم عوامۃ: 33422 ترقیم الشثری: -- 34947
٣٤٩٤٧ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا بعض اصحابنا عن مطرف عن الحكم قال: يستتاب المرتد كلما ارتد] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [ط، هـ]
حضرت مطرف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی جب بھی وہ ارتداد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34947، ترقيم محمد عوامة 33422)