🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

131. في العبد يأسره (العدو)، ثم يظهر عليه (المسلمون)
اس غلام کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر دوبارہ مسلمان اس پر غالب آ جائیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34041 ترقیم الشثری: -- 35593
٣٥٥٩٣ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم.
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دشمن مسلمانوں کے مال پر قبضہ کرے پھر مسلمان اس کو غنیمت میں حاصل کرلیں اور اس مال کا مالک مال کو پہچان لے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر غنیمت تقسیم کردی گئی تو پھر فیصلہ گزر چکا ہے۔ (اب اس کو نہیں ملے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35593، ترقيم محمد عوامة 34041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35594
٣٥٥٩٤ - وعن يونس عن الحسن قال: ما احرز العدو من مال المسلمين فعرفه صاحبه فهو احق به، وإن قسم فقد مضى.
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دشمن مسلمانوں کے مال میں سے جس چیز پر قبضہ کرلے اور اس کا مالک اسے پہچان لے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر وہ تقسیم ہوچکا ہو تو فیصلہ گزر چکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35594، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34042 ترقیم الشثری: -- 35595
٣٥٥٩٥ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: ما اصاب المسلمون مما اصابه العدو قبل ذلك، فإن اصابه صاحبه قبل ان يقسم فهو احق به، وإن قسم فهو احق به بالثمن.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس کو کفار نے قبضہ میں لے لیا تھا اگر اس پر دوبارہ مسلمان قبضہ کرلیں اور واپس حاصل کرلیں تو تقسیم غنیمت سے قبل اس چیز کا مالک اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر تقسیم ہوگئی تو ثمن کے ساتھ زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35595، ترقيم محمد عوامة 34042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34043 ترقیم الشثری: -- 35596
٣٥٥٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي قال: ما احرز العدو فهو جائز (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ خلاس ثقة.
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس پر دشمن قبضہ کرلیں (اور اس کو مسلمان واپس چھڑا لیں تو) وہ (قبضہ) نافذ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35596، ترقيم محمد عوامة 34043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34044 ترقیم الشثری: -- 35597
٣٥٥٩٧ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم قال: ما ظهر عليه المشركون من متاع المسلمين ثم ظهر عليه المسلمون، إن قسم فهو احق به بالثمن، وإن كان لم يقسم رد عليه.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کے مال پر اگر کفار غلبہ کر کے قبضہ کرلیں پھر مسلمان دوبارہ ان پر غالب آجائیں۔ تو اگر غنیمت تقسیم ہوگئی تو اس چیز کا مالک ثمن دے کرلینے کا زیادہ حقدار ہوگا اور اگر تقسیم نہ ہوا ہو تو پھر اس کو واپس مالک کی طرف لٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35597، ترقيم محمد عوامة 34044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34045 ترقیم الشثری: -- 35598
٣٥٥٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سماك عن تميم بن طرفة قال: اصاب السلمون ناقة لرجل من المسلمين، فاشتراها رجل من العدو فخاصمه صاحبها إلى النبي ﷺ، فاقام البينة، فقضى النبي ﷺ ان يدفع إليه الثمن الذي (اشترى) (١) به من العدو وإلا خلى بينه وبينها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (اشتراها).
(٢) مرسل؛ تميم بن طرفة تابعي، أخرجه البيهقي ٩/ ١١١، وأبو داود في المراسيل (٣٣٩)، والطحاوي ٣/ ٢٦٣.

حضرت تمیم بن طرفہ سے مروی ہے کہ: مسلمانوں میں سے ایک شخص کی اونٹنی کو کفار لے گئے ایک شخص نے وہ اونٹنی کفار سے خرید لی اس اونٹنی کا مالک جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس بات پر گواہ پیش کر دئیے کہ اونٹنی اس کی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ: جتنے کی اس نے دشمن سے خریدی ہے اتنے پیسے دے کرلے لو وگرنہ ان کے راستہ سے ہٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35598، ترقيم محمد عوامة 34045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں