مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 35224 ترقیم الشثری: -- 36798
٣٦٧٩٨ - حدثنا ابن علية عن ابي رجاء عن الحسن: ﴿يسقون من رحيق مختوم﴾ [المطففين: ٢٥] قال: هي الخمر.
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { یُسْقَوْنَ مِنْ رَحِیقٍ مَخْتُومٍ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے مراد شراب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36798، ترقيم محمد عوامة 35224)
ترقیم عوامۃ: 35225 ترقیم الشثری: -- 36799
٣٦٧٩٩ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن مسروق (عن عبد الله) (١) قال: الرحيق: الخمر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح.
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ الرحیق سے مراد شراب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36799]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36799، ترقيم محمد عوامة 35225)
ترقیم عوامۃ: 35226 ترقیم الشثری: -- 36800
٣٦٨٠٠ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن مسروق (عن عبد الله) (١) مختوم (قال) (٢) : ممزوج، ﴿ختامه مسك﴾ [المطففين: ٢٦] قال: طعمه وريحه، ﴿تسنيم﴾: عين في الجنة يشرب بها المقربون صرفا ويمزج لاصحاب اليمين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٣) صحيح.
حضرت عبد اللہ، مختوم کا مطلب بیان کرتے ہیں کہ اس میں آمیزش ہوگی ختامہ مسک کے متعلق فرماتے ہیں اس کا ذائقہ اور خوشبو مراد ہے، تسنیم کا مطلب ہے کہ جنت میں ایک چشمہ ہے جس میں سے صرف مقر بین پانی پئیں گے اور اس میں اصحاب الیمین کیلئے آمیزش کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36800]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36800، ترقيم محمد عوامة 35226)
ترقیم عوامۃ: 35227 ترقیم الشثری: -- 36801
٣٦٨٠١ - حدثنا جرير عن منصور عن مالك بن الحارث: ﴿ومزاجه من تسنيم (٢٧) عينا يشرب بها المقربون﴾ [المطففين: ٢٧ - ٢٨] صرفا ويمزج لسائر اهل الجنة.
حضرت مالک بن حارث رضی اللہ عنہ { وَمِزَاجُہُ مِنْ تَسْنِیمٍ، عَیْنًا یَشْرَبُ بِہَا الْمُقَرَّبُونَ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ تمام جنت والوں کیلئے اس میں آمیزش کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36801]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36801، ترقيم محمد عوامة 35227)
ترقیم عوامۃ: 35228 ترقیم الشثری: -- 36802
٣٦٨٠٢ - حدثنا ابن علية عن ابي رجاء عن الحسن: ﴿ومزاجه من تسنيم﴾ قال: خفايا اخفاها الله لاهل الجنة.
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { وَمِزَاجُہُ مِنْ تَسْنِیمٍ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو اللہ نے جنتیوں کے لیے پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36802، ترقيم محمد عوامة 35228)
ترقیم عوامۃ: 35229 ترقیم الشثری: -- 36803
٣٦٨٠٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن شريك عن سالم عن سعيد (وعن ابي) (١) روق عن الضحاك في قوله: ﴿ختامه مسك﴾ (قالا) (٢) : آخر طعمه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، خ]: مكرر.
(٢) في [أ، ب]: (قال).
حضرت ضحاک قرآن کریم کی آیت ختامہ مسک کے متعلق فرماتے ہیں کہ جنتیوں کا آخری کھانا یہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36803]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36803، ترقيم محمد عوامة 35229)
ترقیم عوامۃ: 35230 ترقیم الشثری: -- 36804
٣٦٨٠٤ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن (ابن) (١) ابي خالد عن قرة بن شريك العجلي عن ابن سابط قال: انبئت ان عن يمين الرحمن -وكلتا يديه يمين- قوم على منابر من نور، ووجوههم نور، عليهم ثياب خضر تغشى ابصار الناظرين (دونهم) (٢) ، ليسوا بانبياء ولا شهداء، قوم تحابوا في جلال الله حين عصي الله في الارض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے رحمن کے داہنی جانب جب کہ ان کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں نور کے منبروں پر ایک قوم ہوگی جن کے چہرے بھی نورانی ہوں گے اور ان پر سبز کپڑے ہوں گے، دیکھنے والوں کی آنکھیں ان کے دیکھنے سے شب کور ہوں گی وہ نہ تو نبی ہوں گے اور نہ ہی شہداء وہ ایسے لوگ ہوں گے جنہوں نے اللہ کیلئے آپس میں محبت کی جب کہ زمین میں اللہ کی نافرمانی کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36804، ترقيم محمد عوامة 35230)
ترقیم عوامۃ: 35231 ترقیم الشثری: -- 36805
٣٦٨٠٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر قال: حدثني إبراهيم بن ابي عبلة العقيلي ان العلاء بن زياد كان يحدث عن نبي الله ﷺ قال:"عباد من عباد الله ليسوا بانبياء ولا شهداء، يغبطهم الانبياء والشهداء يوم القيامة (لقربهم) (١) من الله على منابر من نور، يقول الانبياء والشهداء: من هؤلاء؟ فيقولون: هؤلاء كانوا (تحابوا) (٢) في الله على غير اموال (تعاطوها) (٣) ، ولا ارحام كانت بينهم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بعربهم)، وفي [أ]: (بقربهم)، وفي: [هـ] (تقربهم).
(٢) في [هـ]: (يتحابون).
(٣) في [هـ]: (تعاطوهم).
(٤) مرسل؛ العلاء تابعي.
حضرت علاء بن زیاد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوں گے جو انبیاء یا شہداء تو نہ ہوں گے لیکن انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے قیامت کے دن اللہ کے قرب کی وجہ سے نور کے منبروں پر ہوں گے، انبیاء اور شہداء دریافت کریں گے یہ کون لوگ ہیں؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کیلئے آپس میں محبت کرتے تھے نہ کہ کسی مال کی وجہ سے جو آپس میں ایک دوسرے کو دیا ہو اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی رشتہ داری تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36805، ترقيم محمد عوامة 35231)
ترقیم عوامۃ: 35232 ترقیم الشثری: -- 36806
٣٦٨٠٦ - حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن المختار عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"الكوثر نهر وعدنيه ربي في الجنة، عليه (خير) (٢) كثير، هو حوض ترد عليه امتي يوم القيامة، آنيته عدد النجوم" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [أ، هـ]: (لخير).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٤٠٠)، وأحمد (١١٩٩٦).
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا: کوثر جنت کی ایک نہر ہے جس کا اللہ نے جنت میں مجھ سے وعدہ فرمایا ہے، اس پر خیر کثیر ہے، یہ وہ حوض ہے جس پر میری امت قیامت کے دن آئے گی اس کے برتن کی تعداد ستاروں کے بقدر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36806، ترقيم محمد عوامة 35232)
ترقیم عوامۃ: 35233 ترقیم الشثری: -- 36807
٣٦٨٠٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن محارب بن دثار عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"الكوثر نهر في الجنة، حافتاه من ذهب، ومجراه على الياقوت والدر، تربته اطيب من المسك، وماؤه احلى من العسل واشد بياضا من الثلج" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ ابن فضيل روى عن عطاء بعد اختلاطه، وأخرجه أحمد (٥٣٥٥)، وابن ماجه (٤٣٣٤)، والترمذي (٣٣٦)، والبغوي (٤٣٤١)، والدارمي ٢/ ٣٣٧، وهناد في الزهد (١٣٢)، والطبري في التفسير ٣٠/ ٣٢٤، وأبو نعيم في صفة الجنة (٣٢٦)، والمروزي في زاهد ابن المبارك (١٣).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوثر جنت کی ایک نہر ہے جس کے کنارے سونے کے ہیں وہ یاقوت اور موتیوں پر جاری ہے اس کی مٹی مشک سے زیادہ خوشبو دار ہے اور اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور اس کا پانی اولے سے زیادہ سفید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36807، ترقيم محمد عوامة 35233)