مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
39. كلام علقمة
حضرت علقمہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36048 ترقیم الشثری: -- 37632
٣٧٦٣٢ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن ابن معقل ﴿ولو ترى إذ فزعوا فلا فوت﴾ [سبا: ٥١] قال: افزعهم فلم يفوتوه.
حضرت ابن معقل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں (وَلَوْ تَرَی إذْ فَزِعُوا فَلاَ فَوْتَ) یعنی وہ بہت زیادہ ڈریں گے مگر ان کو موت نہیں آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37632، ترقيم محمد عوامة 36048)
ترقیم عوامۃ: 36049 ترقیم الشثری: -- 37633
٣٧٦٣٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن عاصم عن (١) ابي وائل عن عمرو ابن شرحبيل قال: إني اليوم (لميسر) (٢) للموت (خفيف) (٣) الحال (او) (٤) الحالة، وما ادع دينا، وما ادع عيالا، اخاف عليهم الضيعة (لولا) (٥) قوله المطلع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (ابن).
(٢) في [ع]: (لمبشر).
(٣) في [أ، ب، س، ع]: (حفيف).
(٤) في [هـ]: (و).
(٥) في [هـ]: (إلا).
حضرت عمرو بن شرحبیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں آج کے دن موت کے لیے تیار ہوں، خفیف الحال ہوں، میں نے کوئی قرض نہیں چھوڑا اور نہ ہی میں نے ایسے عیال چھوڑے ہیں جن کی ہلاکت کا مجھے خوف ہے۔ اگر محشر کا خوف نہ ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37633، ترقيم محمد عوامة 36049)
ترقیم عوامۃ: 36050 ترقیم الشثری: -- 37634
٣٧٦٣٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن مالك بن مغول عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة قال: كان إذا آوى إلى فراشه بكى، ثم قال: ليت امي لم تلدني، قيل: (لم؟) (١) قال: لانا اخبرنا انا واردوها، ولم نخبر انا صادروها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (لمه).
حضرت ابواسحق، حضرت ابومیسرہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ جب اپنے بستر پر آتے تو رو پڑتے پھر کہتے۔ کاش میری ماں نے مجھے جنا ہی نہ ہوتا۔ پوچھا گیا: کیوں۔ انہوں نے فرمایا: اس لیے کہ ہمیں یہ خبر تو دی گئی ہے کہ ہم اس پر وارد ہوں گے لیکن ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہم اس کو پار کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37634، ترقيم محمد عوامة 36050)
ترقیم عوامۃ: 36051 ترقیم الشثری: -- 37635
٣٧٦٣٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن ابيه عن ابي إسحاق عن عمرو بن شرحبيل قال: مات رجل يرون ان عنده ورعا، فاتي في قبره فقيل (له) (١) : إنا جالدوك مائة جلدة من عذاب الله، قال: فيم تجلدوني؟ فقد كنت اتوقى واتورع، فقيل: خمسون، فلم يزالوا يناقصونه حتى صار (إلى) (٢) جلدة فجلد، فالتهب القبر ⦗٤٥٥⦘ عليه نارا وهلك الرجل ثم اعيد فقال: فيم جلدتموني؟ (قالوا) (٣) : صليت يوم تعلم وانت على غير وضوء، واستغاثك الضعيف المسكين فلم تغثه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [س]: تكررت.
(٣) في [ع]: (قال).
حضرت عمرو بن شرحبیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی مرگیا لوگوں کا خیال تھا کہ یہ پرہیزگار ہے۔ پس اس کی قبر میں کوئی آیا اور اس کو کہا گیا ہم تمہیں عذاب خداوندی کے سو کوڑے ماریں گے۔ اس نے کہا: تم مجھے کس وجہ سے کوڑے مارو گے جبکہ میں خوب بچتا تھا اور پرہیزگاری کرتا تھا؟ اس کو کہا گیا پچاس۔ کم ہوتے ہوتے ایک کوڑے تک آگئے۔ چناچہ اس کو ایک کوڑا لگایا گیا تو قبر آگ سے بھڑک اٹھی اور وہ شخص ہلاک ہوگیا پھر اس کو دوبارہ پیدا کیا گیا تو اس نے کہا: تم نے مجھے کس وجہ سے کوڑا مارا ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا ایک دن تو نے یہ جانتے ہوئے نماز پڑھی کہ تو بغیر وضو کے ہے اور ایک کمزور مسکین نے تجھ سے مدد طلب کی لیکن تو نے اس کی مدد نہ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37635، ترقيم محمد عوامة 36051)
ترقیم عوامۃ: 36052 ترقیم الشثری: -- 37636
٣٧٦٣٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي وائل قال: ما رايت همدانيا قط احب إلي ان اكون في سلخ جلده من عمرو بن شرحبيل.
حضرت ابو وائل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن شرحبیل کے علاوہ کسی ہمدانی کے جسم میں ہونے کو کبھی پسند نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37636، ترقيم محمد عوامة 36052)
ترقیم عوامۃ: 36053 ترقیم الشثری: -- 37637
٣٧٦٣٧ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة قال: من عمل بهذه الآية فقد استكمل (البر) (١) : ﴿ليس البر ان تولوا وجوهكم قبل المشرق والمغرب﴾ [البقرة: ١٧٧] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، س، هـ].
حضرت ابومیسرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جس آدمی نے اس آیت پر عمل کیا تو تحقیق اس نے کامل نیکی کی { لَیْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37637، ترقيم محمد عوامة 36053)
ترقیم عوامۃ: 36054 ترقیم الشثری: -- 37638
٣٧٦٣٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش قال: دخل سليم بن الاسود ابو الشعثاء على ابي وائل يعوده فقال: إن في الموت لراحة، فقال ابو وائل: إن لي صاحبا خيرا لي منك: خمس صلوات في اليوم.
حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالشعثاء سلیم بن اسود، حضرت ابو وائل کے پاس عیادت کے لیے آئے اور کہا: یقینا موت میں راحت ہے۔ اس پر حضرت ابو وائل نے کہا: میرا ایک تجھ سے بہتر ساتھی ہے یعنی ایک دن میں پانچ نمازیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37638، ترقيم محمد عوامة 36054)
ترقیم عوامۃ: 36055 ترقیم الشثری: -- 37639
٣٧٦٣٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش قال: قال لي ابو وائل: يا سليمان والله لو اطعنا الله ما عصانا.
حضرت اعمش بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے مجھے کہا: اے سلیمان! خدا کی قسم! اگر ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی تو وہ ہماری نافرمانی نہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37639، ترقيم محمد عوامة 36055)
ترقیم عوامۃ: 36056 ترقیم الشثری: -- 37640
٣٧٦٤٠ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن عاصم ان ابا وائل كان يقول وهو ساجد: إن تعف عني (١) تعف عن طول منك، وإن تعذبني تعذبني غير ظالم ولا مسبوق، ثم يبكي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (بعد).
حضرت عاصم سے روایت ہے کہ حضرت ابو وائل سجدہ کی حالت میں کہتے تھے۔ اگر آپ مجھے معاف کریں گے تو آپ اپنی قدرت کے باوجود مجھے معاف کریں گے اور اگر آپ مجھے عذاب دیں گے تو آپ کا عذاب نہ تو ظالم والا ہوگا نہ سبقت پائے ہوگا۔ پھر آپ رونے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37640، ترقيم محمد عوامة 36056)
ترقیم عوامۃ: 36057 ترقیم الشثری: -- 37641
٣٧٦٤١ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان إبراهيم التيمي يذكر في منزل ابي وائل فكان ابو وائل ينتفض كما ينتفض الطير.
حضرت مغیرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم تیمی، حضرت ابو وائل کے گھر میں وعظ و تذکیر کرتے تھے۔ اور حضرت ابو وائل پرندے کے پھڑپھڑانے کی طرح پھڑپھڑاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37641، ترقيم محمد عوامة 36057)