🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. (حبيب) أبو سلمة
حضرت ابوسلمہ حبیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36104 ترقیم الشثری: -- 37688
٣٧٦٨٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن جميع عن ابي سلمة قال: لم يكن اصحاب النبي ﷺ (متحزقين) (١) ولا (متماوتين) (٢) ، وكانوا يتناشدون الشعر في مجالسهم، ويذكرون امر جاهليتهم، فإذا اريد احدهم على شيء من امر دينه دارت حماليق عينيه كانه مجنون (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (متحرفين)، وفي [ب]: (منحوفين)، وفي [س]: (متيخزقين)، وفي [ع]: (متمرفين)، وفي [هـ]: (متخرقين).
(٢) في [أ، ب، س]: (متهاونين).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ٢١٥)، والبخاري في الأدب المفرد (٥٥٥)، وابن أبي الدنيا في الإشراف (١٨٦)، وابن الجوزي في تلبيس إبليس (ص ٣٥٥).

حضرت ابوسلمہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کنجوسی کرنے والے اور ادائے عبادت میں کمزوری کرنے والے نہ تھے۔ وہ اپنی مجالس میں شعر پڑھتے تھے اور زمانہ جاہلیت کی باتیں یاد کرتے تھے۔ لیکن جب ان کے دین کے کسی معاملہ میں ان میں سے کسی پر ارادہ کیا جاتا تو اس کی آنکھوں کے پپوٹے یوں گھومتے گویا کہ وہ مجنون ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37688، ترقيم محمد عوامة 36104)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36105 ترقیم الشثری: -- 37689
٣٧٦٨٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا ابو سلمة ان صبح يوم القيامة (يطول) (١) تلك الليلة كطول ثلاث ليال، فيقوم الذين يخشون ربهم فيصلون حتى إذا (فرغوا) (٢) من صلاتهم (رجعوا فناموا حتى تكل جنوبهم، ثم قاموا فصلوا حتى إذا فرغوا من صلاتهم) (٣) اصبحوا ينظرون إلى الشمس من مطلعها فإذا هي قد طلعت من مغربها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (تطول).
(٢) في [ع]: (فزعوا).
(٣) سقط من: [ب، جـ، س].

حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ روز قیامت سے پہلے والی رات تین راتوں کے بقدر ہوگی۔ چناچہ خوفِ خدا رکھنے والے لوگ اٹھیں گے اور نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوجائیں گے واپس جا کر سوجائیں گے۔ یہاں تک کہ ان کے پہلو تھک جائیں گے۔ پھر وہ اٹھ کر نماز پڑھیں گے یہاں تک کہ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوں گے تو وہ سورج کو اس کے طلوع ہونے کی جگہ سے انتظار کرنے لگیں گے۔ لیکن پھر ناگہاں سورج، مغرب سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37689، ترقيم محمد عوامة 36105)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں