سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
21. بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ وَكَمْ مَرَّةً حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: حج کی فرضیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی بار حج کیا؟
ترقیم العلمیہ : 2669 ترقیم الرسالہ : -- 2706
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا أبُو مُوسَى ، نا أبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نا محَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: نا أبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَخَطَبَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدِ افْتَرَضَ عَلَيْكُمُ الْحَجَّ"، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج کرنا فرض قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2706]
ترقیم العلمیہ: 2669
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 7288، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1337،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2508، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 18، 19،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2621، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3585، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2679، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1، 2، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2705، 2706، 2707، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7484»
ترقیم العلمیہ : 2670 ترقیم الرسالہ : -- 2707
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، نا الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْحَجُّ"، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: فِي كُلِّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ عَادَ، فَقَالَ: فِي كُلِّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَمَنِ الْقَائِلُ؟"، قَالُوا: فُلانٌ، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ قُلْتُ: نَعَمْ لَوَجَبَتْ، وَلَوْ وَجَبَتْ مَا أَطَقْتُمُوهَا، وَلَوْ لَمْ تُطِيقُوهَا لَكَفَرْتُمْ"، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ سورة المائدة آية 101 .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”لوگو! تم پر حج کرنا فرض قرار دیا گیا ہے۔“ تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہر سال؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس نے سوال دہرایا، اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہر سال؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہنے والا کون ہے؟“ لوگوں نے بتایا: فلاں شخص ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، اگر میں ہاں کہہ دیتا، تو یہ لازم ہو جاتا۔ اگر یہ لازم ہو جاتا، تو تم اسے ادا نہ کر پاتے، اور جب تم اسے نہ کر پاتے، تو تم کفر کے مرتکب ہوتے۔“ تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں دریافت نہ کرو کہ اگر وہ تمہارے سامنے ظاہر کی جائیں، تو تمہیں برا لگے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2707]
ترقیم العلمیہ: 2670
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 7288، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1337،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2508، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 18، 19،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2621، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3585، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2679، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1، 2، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2705، 2706، 2707، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7484»
ترقیم العلمیہ : 2671 ترقیم الرسالہ : -- 2708
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ صَاحِبُ بَيْتِ الْمَالِ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، نا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ أَقْوَامًا يَزْعُمُونَ أَنْ لَيْسَ قَدْرٌ، قَالَ: فَهَلْ عِنْدَنَا مِنْهُمْ أَحَدٌ؟ قُلْتُ: لا، قَالَ: فَأَبْلِغْهُمْ عَنِّي إِذَا لَقِيتَهُمْ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ بَرَأَ إِلَى اللَّهِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَاءٌ، سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ لَيْسَ عَلَيْهِ شَحْنَاءُ سَفَرٍ وَلَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْبَلَدِ يَتَخَطَّى حَتَّى وَرِكِ فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يَجْلِسُ أَحَدُنَا فِي الصَّلاةِ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى رُكْبَتَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا الإِسْلامُ؟ قَالَ: الإِسْلامُ أَنْ تَشَهَّدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنْ تُقِيمَ الصَّلاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتَحُجَّ وَتَعْتَمِرَ، وَتَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ وَتَتِمَّ الْوُضُوءَ، وَتَصُومَ رَمَضَانَ، قَالَ: فَإِنْ فَعَلْتُ هَذَا فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: صَدَقْتَ"، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيَّ بِالرَّجُلِ"، فَطَلَبْنَاهُ فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنْ هَذَا؟ هَذَا جِبْرِيلُ أَتَاكُمْ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ، فَخُذُوا عَنْهُ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا شُبِّهَ عَلَيَّ مُنْذُ أَتَانِي قَبْلَ مَرَّتِي هَذِهِ وَمَا عَرَفْتُهُ حَتَّى وَلَّى" . إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ.
یحییٰ بن یعمر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ”اے ابوعبدالرحمن! کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ تقدیر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: ”کیا ان میں سے کوئی شخص ہمارے پاس بھی موجود ہے؟“ میں نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر تمہاری ان سے ملاقات ہو، تو میرا یہ پیغام پہنچا دینا کہ عبداللہ بن عمر اللہ کی بارگاہ میں تم سے لاتعلق ہونے کی گزارش کرتا ہے اور تمہارا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔“ (پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے) یہ حدیث بیان کی: میں نے سیدنا عمر بن خطاب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگوں کی موجودگی میں بیٹھے ہوئے تھے، اس دوران ایک شخص وہاں آیا، اس پر سفر کی کوئی علامت نہیں تھی اور وہ شہر کا رہنے والا بھی نہ تھا، وہ لوگوں کے بیچ سے گزرتا ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکر بیٹھ گیا، بالکل اسی طرح، جس طرح ہم میں سے کوئی شخص نماز کے دوران بیٹھتا ہے، پھر اس نے اپنا ہاتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زانوؤں پر رکھا اور عرض کی: ”اے محمد! اسلام کیا ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرو اور زکوٰة ادا کرو اور تم حج کرو اور تم عمرہ کرو اور تم غسل جنابت کرو اور تم وضو مکمل کرو اور تم رمضان کے روزے رکھو۔“ اس نے دریافت کیا: ”اگر میں ایسا کروں، تو کیا میں مسلمان ہو جاؤں گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ وہ بولا: ”آپ نے ٹھیک فرمایا ہے۔“ اس کے بعد انہوں نے باقی حدیث بیان کی، اس حدیث کے آخر میں ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کو میرے پاس بلا کر لاؤ۔“ (راوی کہتے ہیں) ہم اس کی تلاش میں نکلے، لیکن ہم اسے نہیں پا سکے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم جانتے ہو، یہ کون شخص تھا؟ یہ جبرائیل علیہ السلام تھے، جو تمہارے پاس آئے تھے، تاکہ تمہیں تمہاری دین کی تعلیم دیں، تو تم اسے حاصل کر لو۔“ ”اس ذات کی قسم، جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ جب سے میرے پاس آ رہے ہیں، آج پہلی مرتبہ مجھے انہیں پہچاننے میں دقت ہوئی اور میں نے انہیں اس وقت پہچانا، جب یہ چلے گئے۔“ اس حدیث کی سند ثابت ہے اور صحیح ہے، امام مسلم نے اسے اسی سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2708]
ترقیم العلمیہ: 2671
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 8،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1، 2504، بدون ترقيم، 3065، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 168، 173،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5007، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5852، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4695،والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2610، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 63، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2708، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 186»
«قال الدارقطني: هذا إسناد ثابت أخرجه مسلم بهذا الإسناد، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (10 / 106)»
«قال الدارقطني: هذا إسناد ثابت أخرجه مسلم بهذا الإسناد، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (10 / 106)»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح