🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. باب النَّوَادِرُ
نادر طور پر پیش آنے والے مسائل
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4201 ترقیم الرسالہ : -- 4278
نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْمَاطِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَحَادِيثَنَا ينسخ بَعْضُهَا بَعْضًا كَنَسْخِ الْقُرْآنِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: قرآن کے منسوخ کرنے کی طرح ہماری احادیث بھی ایک دوسرے کو منسوخ کر دیتی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4278]
ترقیم العلمیہ: 4201
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4278، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4202 ترقیم الرسالہ : -- 4279
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَزَّازُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي صَخْرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي يُحَدِّثُنِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَقُولُ الْقَوْلَ، ثُمَّ يَلْبَثُ حِينًا، ثُمَّ يَنْسَخَهُ بِقَوْلٍ آخَرَ، كَمَا ينسخ الْقُرْآنُ بَعْضُهُ بَعْضًا" .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے بارے میں قسم اٹھا کر یہ بات بیان کرتا ہوں، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بات فرما دیتے تھے، پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا کرتے تھے، یہ بالکل اسی طرح تھا، جس طرح قرآن کا ایک حصہ دوسرے کو منسوخ کر دیتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4279]
ترقیم العلمیہ: 4202
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4279، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4203 ترقیم الرسالہ : -- 4280
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا أَبِي، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَأَصْحَابَ الرَّأْيِ، فَإِنَّهُمْ أَعْدَاءَ السُّنَنِ، أَعْيَتْهُمُ الأَحَادِيثُ أَنْ يَحْفَظُوهَا، فَقَالُوا بِالرَّأْيِ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: تم اپنی رائے کی پیروی کرنے والوں سے بچنا، کیونکہ وہ لوگ سنت کے دشمن ہوں گے، وہ احادیث کو یاد نہیں رکھ سکیں گے اور اپنی رائے کے ذریعے حکم بیان کریں گے، وہ گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4280]
ترقیم العلمیہ: 4203
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4280، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«في صحته نظر، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (25 / 43)»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4204 ترقیم الرسالہ : -- 4281
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْجَمَالُ ، نَا هَاشِمُ بْنُ الْجُنَيْدِ أَبُو صَالِحٍ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ، حِينَ حَدَّثَ فِيهِمُ الْمُوَلَّدُونَ أَبْنَاءُ سَبَايَا الأُمَمِ، فَوَضَعُوا الرَّأْيَ فَضَلُّوا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: بنی اسرائیل اس وقت ہلاکت کا شکار ہو گئے، جب قیدی عورتوں کے بچوں نے ان میں نئی باتیں پیدا کرنی شروع کر دیں، ان لوگوں نے اپنی رائے پیش کرنا شروع کی اور وہ گمراہی کا شکار ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4281]
ترقیم العلمیہ: 4204
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4281، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4205 ترقیم الرسالہ : -- 4282
حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِنَحْوِ حَدِيثِ السَّهْمِىِّ عَنْ مَالِكٍ وَقَالَ فِيهِ إِنِّى لاَ أُصَافِحُ النِّسَاءَ إِنَّمَا قَوْلِى لاِمْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ كَقَوْلِى لِمِائَةِ امْرَأَةٍ.
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند حدیث نقل کرتی ہیں، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں عورتوں کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا اور ایک عورت کے ساتھ بھی میں اس طرح بات کرتا ہوں، جس طرح ایک سو خواتین کے ساتھ کرتا ہوں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4282]
ترقیم العلمیہ: 4205
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1741، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4553، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7039، 7041، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4194، برقم: 4203، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1597، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2874، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4282، 4283، 4284، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 344، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27648»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4206 ترقیم الرسالہ : -- 4283
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَ حَدِيثِ السَّهْمِيِّ، عَنْ مَالِكٍ، وَقَالَ فِيهِ:" إِنِّي لا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّمَا قَوْلِي لامْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ" .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی خالہ سیدہ امیمہ بنت رقیقہ بیان کرتی ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی، اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4283]
ترقیم العلمیہ: 4206
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1741، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4553، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7039، 7041، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4194، برقم: 4203، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1597، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2874، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4282، 4283، 4284، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 344، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27648»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4207 ترقیم الرسالہ : -- 4284
نَا عَلِيٌّ ، نَا أَحْمَدُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا وَرْقَاءُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، وَكَانَتْ خَالَةَ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُبَايِعُهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلا نَسْرِقَ وَلا نَزْنِيَ، وَلا نَقْتُلَ أَوْلادَنَا، وَلا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ، قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، هَلُمَّ نُبَايِعُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّ قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ مثل قَوْلِي لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ" .
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ بیعت کرنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم آپ کے دست اقدس پر اس بات کی بیعت کرتی ہیں کہ ہم کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرائیں گی، ہم چوری نہیں کریں گی، ہم زنا نہیں کریں گی اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور اپنی طرف سے بنا کر کسی پر جھوٹا الزام نہیں لگائیں گی اور کسی بھی نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس حد تک، جس کی تمہیں استطاعت ہو اور جس کی تمہیں طاقت ہو۔ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول ہمارے بارے میں ہماری اپنی ذات سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں، یا رسول اللہ! اپنا دست اقدس آگے کیجیے، تاکہ ہم آپ کی بیعت کر لیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا، ایک سو خواتین کے ساتھ بھی میں اس طرح کلام کرتا ہوں، جس طرح ایک عورت کے ساتھ کرتا ہوں (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4284]
ترقیم العلمیہ: 4207
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1741، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4553، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7039، 7041، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4194، برقم: 4203، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1597، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2874، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4282، 4283، 4284، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 344، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27648»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4208 ترقیم الرسالہ : -- 4285
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالُوا: نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ بَكَّارِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ إِذَا جَاءَهُ أَمْرٌ يَسُرُّهُ خَرَّ سَاجِدًا لِلَّهِ" .
بکار بن عبدالعزیز اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی خوشی کی خبر ملتی تھی، تو آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدے میں چلے جاتے تھے (یعنی سجدہ شکر کرتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4285]
ترقیم العلمیہ: 4208
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1030، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2774، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1578، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1394، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4003، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1529، 1530، 4285، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3682»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4209 ترقیم الرسالہ : -- 4286
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، نَا نُعَيْمٌ ، نَا رِشْدِينُ ، نَا عَقِيلٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُقَاتِلَ عَنْ أَحَدٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِلا عَنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ" .
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم مشرکین کی طرف سے جنگ کریں، البتہ اہل ذمہ کی طرف سے ہم لڑائی کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النَّوَادِرِ/حدیث: 4286]
ترقیم العلمیہ: 4209
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4286، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں