الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَاب مَا جَاءَ فِي كَسْبِ الْحَجَامِ وَالْإِمَاءِ وَالْقَصَّابِ وَالصَّائِعَ وَغَيْرِ ذَلِكَ
سینگی لگانے والوں، لونڈیوں، قصاب اور سنار وغیرہ کی کمائی کا بیان
حدیث نمبر: 5766
عَنْ حَرَامِ بْنِ سَاعِدَةَ بْنِ مُحَيِّصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ لَهُ غُلَامٌ حَجَّامٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو طَيْبَةَ يَكْسِبُ كَسْبًا كَثِيرًا فَلَمَّا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ اسْتَرْخَصَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِيهِ فَأَبَى فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُهُ فِيهِ وَيَذْكُرُ لَهُ الْحَاجَةَ حَتَّى قَالَ لَهُ لِتُلْقِ كَسْبَهُ فِي بَطْنِ نَاضِحِكَ وَفِي لَفْظٍ اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ وَأَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ وَفِي لَفْظٍ فَزَجَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَفَلَا أَطْعَمُهُ يَتَامَى لِي قَالَ لَا قَالَ أَفَلَا أَتَصَدَّقُ بِهِ قَالَ لَا فَرَخَّصَ لَهُ أَنْ يُعْلِفَهُ نَاضِحَهُ
۔ سیدنا محیصہ بن مسعو د رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوطیبہ نامی ان کا ایک غلام تھا، وہ بہت زیادہ کمائی کرتا تھا، رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب پچھنے لگانے والے کی کمائی لینے سے منع کیا تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سینگی لگانے کی کمائی کے بارے میں اجازت طلب کی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رخصت نہ دی، وہ (باصرار) بات کرتا رہا اور اپنی حاجت کا ذکر کرتا رہا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اس کی کمائی کو اپنے آبپاشی کے اونٹوں وغیرہ کے پیٹ میں ڈال، ایک روایت میں ہے: تو اس کو اپنے جانوروں کے چارہ اور غلاموں کے کھانا کے طور پر استعمال کر لے۔ ایک روایت میں ہے: پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے روک دیا، لیکن اس نے کہا: کیا میں یہ کمائی اپنے یتیموں کو نہ کھلا دیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ اس نے کہا: تو پھر کیا میں صدقہ کر دیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ بالآخر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو رخصت دی کہ وہ زمین سیراب کرنے والے اونٹ وغیرہ کو چارہ کے طور پر کھلا دے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْبُيُوعِ وَالْكَسْبِ وَالْمَعَاشِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِالتِّجَارَةِ/حدیث: 5766]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3422، والترمذي: 1277، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23692 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24092»
الحكم على الحديث: حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3422
حدیث نمبر: 5767
عَنْ مُحَيِّصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ لَهُ غُلَامٌ حَجَّامٌ يُقَالُ لَهُ نَافِعٌ أَبُو طَيْبَةَ فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنْ خَرَاجِهِ فَقَالَ لَا تَقْرَبْهُ فَرَدَّدَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اعْلِفْ بِهِ النَّاضِحَ وَاجْعَلْهُ فِي كَرِشِهِ
۔ سیدنا محیصہ بن مسعود انصاری رضی اللہ عنہ کاایک پچھنے لگانے والاغلام تھا، اس کو نافع ابو طیبہ کہا جاتاتھا، سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ اس کی آمدنی کے بارے میں پوچھنے کے لئے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس آمدنی کے قریب بھی نہ جاؤ۔ اس نے پھر سے سوال کیا، اب کی بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چلو، اپنے سیراب کرنے والے اونٹ وغیرہ کو بطورِ چارہ کھلا دے اور اس کو اس کے اوجھ میں ڈال دے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْبُيُوعِ وَالْكَسْبِ وَالْمَعَاشِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِالتِّجَارَةِ/حدیث: 5767]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24089»
الحكم على الحديث: انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24089
حدیث نمبر: 5768
عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ اشْتَرَى غُلَامًا حَجَّامًا فَأَمَرَ بِمَحَاجِمِهِ فَكُسِرَتْ فَقُلْتُ لَهُ أَتَكْسِرُهَا قَالَ نَعَمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الْكَلْبِ وَكَسْبِ الْبَغِيِّ وَلَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ
عون بن ابی جحیفہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک سینگی لگانے والا غلام خریدا،پھر انہوں نے سینگی لگانے کے اوزار کے متعلق حکم دیا تو اسے توڑ دیا گیا، میں نے ان سے کہا:کیا آپ اسے توڑ رہے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ہاں! بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ اآلہ وسلم نے خون کی قیمت، کتے کی قیمت اور فاحشہ عورت کی کمائی سے منع فرمایا ہے اور سود کھانے اور کھلانے والے،جسم گودنے اور گدوانے والی عورت اور مصور پر لعنت فرمائی ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْبُيُوعِ وَالْكَسْبِ وَالْمَعَاشِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِالتِّجَارَةِ/حدیث: 5768]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2163، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 692 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18975»
الحكم على الحديث: حسن لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2163
حدیث نمبر: 5769
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِي أَنْ أُعْطِيَ الْحَجَّامَ أَجْرَهُ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینگی لگوائی اور پھر مجھے حکم دیا کہ میں سینگی لگانے والے کواس کی اجرت دوں۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْبُيُوعِ وَالْكَسْبِ وَالْمَعَاشِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِالتِّجَارَةِ/حدیث: 5769]
تخریج الحدیث: «ترقیم بيت الأفكار الدولية: 692»
الحكم على الحديث: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 692