🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. باب التوبة - ذكر تفضل الله جل وعلا على المسلم التائب إذا خرج من الدنيا بهما بإدخال النار في القيامة مكانه يهوديا أو نصرانيا
توبہ کا بیان - اللہ جل وعلا کے فضل کا ذکر کہ اگر مسلمان توبہ کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو تو اسے قیامت کے دن جنت میں داخل کیا جاتا ہے جبکہ اس کی جگہ یہودی یا نصرانی کو جہنم میں ڈالا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 630
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَسَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ ، حدثاه أنهما سمعا أبا بردة ، يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَمُوتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلا أَدْخَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ النَّارَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا" ، قَالَ: فَاسْتَحْلَفَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَحَلَفَ، فَلَمْ يُحَدِّثْنِي سَعِيدٌ أَنَّهُ اسْتَحْلَفَهُ، وَلَمْ يُنْكِرْ عَلَى عَوْنٍ قَوْلَهُ.
عون بن عبداللہ اور سعید بن ابوبردہ بیان کرتے ہیں کہ ان دونوں حضرات نے ابوبردہ رحمہ اللہ کو عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے سامنے اپنے والد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مسلمان فوت ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کسی یہودی یا عیسائی کو جہنم میں داخل کر دیتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ان سے اس اللہ کے نام کی قسم لی جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؛ انہوں نے تین مرتبہ ان سے یہ قسم لی کہ ان کے والد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی تھی، تو انہوں نے یہ قسم اٹھا لی۔ سعید نامی راوی نے مجھے یہ حدیث بیان نہیں کی ہے کہ انہوں نے ان سے قسم لی تھی، تاہم انہوں نے عون کے بیان کا انکار بھی نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2767، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 630، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19794» «رقم طبعة با وزير 629»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1381)، «الضعيفة» تحت (5399): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير عون بن عبد الله فمن رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں