پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
23. باب التوبة - ذكر تفضل الله جل وعلا على المسلم التائب إذا خرج من الدنيا بهما بإدخال النار في القيامة مكانه يهوديا أو نصرانيا
توبہ کا بیان - اللہ جل وعلا کے فضل کا ذکر کہ اگر مسلمان توبہ کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو تو اسے قیامت کے دن جنت میں داخل کیا جاتا ہے جبکہ اس کی جگہ یہودی یا نصرانی کو جہنم میں ڈالا جاتا ہے
حدیث نمبر: 630
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَسَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ ، حدثاه أنهما سمعا أبا بردة ، يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَمُوتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلا أَدْخَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ النَّارَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا" ، قَالَ: فَاسْتَحْلَفَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَحَلَفَ، فَلَمْ يُحَدِّثْنِي سَعِيدٌ أَنَّهُ اسْتَحْلَفَهُ، وَلَمْ يُنْكِرْ عَلَى عَوْنٍ قَوْلَهُ.
عون بن عبداللہ اور سعید بن ابوبردہ بیان کرتے ہیں: ان دونوں حضرات نے ابوبردہ کو عمر بن عبدالعزیز کو اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بیان کرتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مسلمان فوت ہوتا ہے، تواللہ تعالیٰ اس کی جگہ کسی یہودی یا عیسائی کو جہنم میں داخل کر دیتا ہے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: عمر بن عبدالعزیز نے ان سے اس اللہ کے نام کی قسم لی جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ انہوں نے تین مرتبہ ان سے یہ قسم لی کہ ان کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی تھی، تو انہوں نے یہ قسم اٹھا لی۔ سعید نامی راوی نے مجھے یہ حدیث بیان نہیں کی ہے کہ انہوں نے ان سے قسم لی تھی، تاہم انہوں نے عون کے بیان کا انکار بھی نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 630]
راوی بیان کرتے ہیں: عمر بن عبدالعزیز نے ان سے اس اللہ کے نام کی قسم لی جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ انہوں نے تین مرتبہ ان سے یہ قسم لی کہ ان کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی تھی، تو انہوں نے یہ قسم اٹھا لی۔ سعید نامی راوی نے مجھے یہ حدیث بیان نہیں کی ہے کہ انہوں نے ان سے قسم لی تھی، تاہم انہوں نے عون کے بیان کا انکار بھی نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2767، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 630، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19794» «رقم طبعة با وزير 629»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1381)، «الضعيفة» تحت (5399): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير عون بن عبد الله فمن رجال مسلم.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 630 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري