🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

146. صدقة التطوع - ذكر صفة الخازن الذي يشارك المتصدق في الأجر
نفلی صدقہ کا بیان - اس خازن کی صفت کا ذکر جو متصدق کے ساتھ اجر میں شریک ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3359
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي بُرَيْدٌ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْخَازِنُ الْمُسْلِمُ الأَمِينُ الَّذِي يُنْفِقُ"، وَرُبَّمَا قَالَ:" يُعْطِي مَا أُمِرَ، فَيُعْطِيهِ كَامِلا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ، فَيَدْفَعُهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ بِهِ، أَحَدُ الْمُتَصَدِّقِينَ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: امانت دار مسلمان خزانچی جو خرچ کرتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو کچھ وہ عطا کرتا ہے، جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اور وہ اسے کامل طور پر پورا اور اپنی رضا مندی کے ساتھ دیتا ہے اور اس شخص کے سپرد کرتا ہے، جسے دینے کا حکم دیا گیا تھا، تو وہ خزانچی بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3359]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 481، 1438، 2101، 2260، 2319، 2446، 5534، 6026، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1023، 2585، 2628، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 231، 232، 561، 579، 3359، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2559، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2352، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1684، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1928، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19821، والحميدي فى (مسنده) برقم: 787، 788، 790» «رقم طبعة با وزير 3348»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1478): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں