🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

128. باب فضل الجهاد - ذكر خبر ثان يصرح بمعنى ما ذكرناه-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس مفہوم کی تصریح میں دوسرا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4612
أَخْبَرَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلانِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ " مَنْ رَضِيَ بِاللَّهِ رِبًا، وَبِالإِِسْلامِ دَينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". فَعَجِبَ لَهَا أَبُو سَعِيدٍ، وَقَالَ: أَعِدْهَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَفَعَلَ . ثُمَّ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَأُخْرَى يُرْفَعُ بِهَا الْعَبْدُ مِائَةَ دَرَجَةٍ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ"، قَالَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوسعید! جو شخص اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہو (یعنی ان پر ایمان رکھتا ہو) تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کو یہ بات بہت پسند آئی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ بات میرے سامنے دہرا دیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک دوسری چیز بھی ہے، جس کے ذریعے بندے کے ایک سو درجے بلند کر دیے جاتے ہیں، جن میں سے ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ دوسری چیز کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4612]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1884، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 863، 4612، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1910، 2475، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3131، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4324، 9748، 9749، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1529، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2301، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18565، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11271» «رقم طبعة با وزير 4593»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (334): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث حسن غريب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں